السلام و علیکم
آج محفل میں پھر اس خیال سے آگیا کہ مجھے احباب کے اصرار پہ لکھنے کا خیال آگیا..
خیر جی میرے پاس نینی کی طرح الفاظ کا ذخیرہ نہیں ہے اور صائمہ شاہ نے دبنگ انداز اپناتے ہوئی لکھا کہ متاثرین ہی احوال لکھیں.. اب سوچ رہا ہوں سیدھا سیدھا ہی لکھ دوں بس سادے انداز میں
جیسے کہ سب کو معلوم ہے کہ میں عرصہ دراز سے گوشہ نشین ہوں.. بلکہ.. بازار میں بیٹھا ہوں مگر گوشہ نشیں ہوں اس بات کو نینی خوب جانتا ہے..
کچھ دن پہلے صائمہ شاہ نے نہر کی تصویر فیس بک پہ شیئر کی پتا چل گیا محفل کی دبنگ خاتون لاہور میں ہیں ۔۔ اب اصل میں تو وعدہ یہ تھا کہ میری طرف سے لنچ یا ڈنر ہوگا لیکن دفتری مصروفیات نے جکڑ رکھا ہے پچھلے چند ماہ سے.. اور دل میں خواہش بھی تھی صائمہ شاہ خود کہیں کہ بھئی کہاں ہو.. اور ہوا بھی یوں کہ انہوں نے جس بندے کو کہا یعنی نینی کو.. اس کو میرے حالیہ سب ٹھکانے پتہ ہیں اور اکثر وہ چھاپہ مارنے کا فرض ادا کرتا ہے.. خیر پچھلے اتوار پہلی بار مجھے نینی نے کال کی اور مجھے پتہ لگ گیا کہ صائمہ شاہ جی نے بذریعہ نینی ڈھونڈ نکالا ہے اور مجھے لگا کہ ڈانٹ پڑنی ہے اب لیکن خوشی بھی ہوئی کہ ملاقات کے لیے یاد رکھا.. پہلے نینی کے گھر ملاقات کا ارادہ تھا لیکن پھر دوسرے دن دوپہر کو لنچ کا پروگرام بنا..
خیر جی دوسرے دن نینی کو کہا کہ بھائی مجھے پک کرلینا... لیکن اس کی کال آئی کہ بھائی خود ہی بہنچ جاؤ کیونکہ صائمہ شاہ جانے کے موڈ میں لگ رہی ہیں.. تو میں اپنے حساب سے فٹافٹ پہنچا اور وہاں صائمہ شاہ سے بالمشافہ ملاقات ہوئی اور یہ ضرور کہوں گا بہت کم خواتین کو بارعب حسن عطا ہوتا ہے اور صائمہ شاہ ان بہت کم خواتین میں سے ایک ہیں.. دھیما لہجہ اور دو ٹوک انداز بات کرنے کا.. اور اتنی دھیمی آواز کہ غور کرنا پڑتا کیا کہہ رہی ہیں اور اچھی بات یہ کہ بہت دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی حالات حاضرہ پہ جس میں مزاح کا عنصر زیادہ تھا جبکہ میں زیادہ تر خاموش رہا جو کہ میری عادت ہے
۔۔ اور اللہ تینوں پُچھے نینی.. بیف اسٹیک منگوالیا اور میرے جیسا پینڈا اس کے ساتھ لڑنے لگ گیا جبکہ صائمہ شاہ اور نینی نے بڑے نارمل طریقے سے کھانا ختم کیا اور میرے پسینے چھوٹ گئے
۔۔ صائمہ شاہ نے میرے بالوں میں اتری چاندی کے باوجود یہ کہہ دیا کہ میں باباجی بالکل نہیں لگتا جس نینی تھوڑا جیلس ہوا تو اس کو بارہ سال کا منڈا کہنا پڑا.. اور نینی آج تک اس بات پہ پکا ہے کہ وہ بارہ سال کا ہی لگتا ہے
۔۔ اور ذرا چشم تصور سے دیکھیں تو ایک بہت بارعب خوبصورت خاتون(صائمہ شاہ) کے ساتھ ایک ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ قسم کا بندہ(نینی) اور ساتھ میں بیچارہ مینجر یا اسسٹنٹ قسم کا شریف انسان(فراز) بیٹھے اور کمپنی سی ای او دونوں کی کلاس لے رہی ہیں لنچ پہ بلاکر
لیکن ایسا دیکھنے والوں کو لگتا ہوگا دراصل صائمہ اتنا دھیما بولتی ہیں کہ مجھے اور نینی کو اونچا بولنا پڑا.. پھر صائمہ کی والدہ بہن اور بیٹا آگئے اور بہت اچھا ان سے مل کر خاص طور پہ ماں جی سے مل کر تو بہت ہی اچھا لگا.. اور خاص طور ایک بات کہوں کہ صائمہ بہت اچھی با اخلاق اور فرینڈلی خاتون ہیں ان کی شخصیت میں نفاست اور رعب ہے اسٹائل ہے.. غصہ کہیں بھی نہیں ہے اور یقیناً ان کی دوستی ہمارے لیے بہت فخر اور خوشی کا باعث ہے کیونکہ وہ خود کہتی ہیں کہ وہ ان سے ملتی ہیں جن سے وہ ملنا چاہتی ہیں.. آخر میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا صائمہ شاہ کہ آپ نے ہمیں عزت محبت اور اعتماد دیا.. خوش رہیں آباد رہیں..