ایک ملاقات

سلمان حمید

محفلین
اب کی بارمیں بھی نین سے مل کے جاؤں گا تاکہ پھر نین میرے بارے میں بھی ایک جادوئی تحریر لکھے، ایک ایسی تحریر جو بارات والے دن دلہن کا نقشہ ہی بدل دینے والے میک اپ کی طرح ہو اور اس کو پڑھنے کے بعد محفلین بھی اس متاثرہ دلہے کی طرح خود کو کسی اور ہی دنیا میں محسوس کریں اور یہ میں امید کرتا ہوں کہ محفلین پر میرا یہ تاثر ہمیشہ قائم رہے کیوں کہ تحریر کا اگلی صبح منہ نہیں دھلے گا۔

ابھی ناشتے کے انتظار میں یہ دھاگہ پڑھنا شروع کیا تو اس کو ختم کر کے ہی دم لینے کی ایک وجہ اس میں موجود دلچسپی کے بے شمار عناصر تھے اور دوسرا زوجہ محترمہ کی کچن میں سست رفتاری تھی۔ خیر وجہ جو بھی ہو، اب مجھ میں بھی یہ شوق پیدا ہو گیا ہے کہ کوئی جرمنی (میونخ یا گردونواح) آئے تو مجھ سے بھی ملے۔ زیک بھائی کی طرح چپ چپیتے اور نیوے نیوے ہو کر آنے اور نکلے جانے کی بجائے ڈنکے کی چوٹ پر بگل بجاتا آئے تاکہ میرے جیسے فیس بکی بھی جان سکیں کہ کوئی پرندہ منڈیر پر بیٹھا ہے، جال ڈالنے کی تیاریاں کی جائیں۔
 
arifkarim

معطل
زیک بھائی کی طرح چپ چپیتے اور نیوے نیوے ہو کر آنے اور نکلے جانے کی بجائے ڈنکے کی چوٹ پر بگل بجاتا آئے تاکہ میرے جیسے فیس بکی بھی جان سکیں کہ کوئی پرندہ منڈیر پر بیٹھا ہے، جال ڈالنے کی تیاریاں کی جائیں
زیک بھائی اصل میں امریکی سیاح ہیں۔ یعنی ہوٹلز اور اور فائو اسٹار سویٹس و ریسورٹس میں ٹھہرنے والے۔ ہم جیسوں کے غریب خانوں میں تشریف آوری کیلئے کچھ پاکستانی جینز ایکٹیویٹ کرنے پڑیں گے۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
اب کی بارمیں بھی نین سے مل کے جاؤں گا تاکہ پھر نین میرے بارے میں بھی ایک جادوئی تحریر لکھے، ایک ایسی تحریر جو بارات والے دن دلہن کا نقشہ ہی بدل دینے والے میک اپ کی طرح ہو اور اس کو پڑھنے کے بعد محفلین بھی اس متاثرہ دلہے کی طرح خود کو کسی اور ہی دنیا میں محسوس کریں اور یہ میں امید کرتا ہوں کہ محفلین پر میرا یہ تاثر ہمیشہ قائم رہے کیوں کہ تحریر کا اگلی صبح منہ نہیں دھلے گا۔

ابھی ناشتے کے انتظار میں یہ دھاگہ پڑھنا شروع کیا تو اس کو ختم کر کے ہی دم لینے کی ایک وجہ اس میں موجود دلچسپی کے بے شمار عناصر تھے اور دوسرا زوجہ محترمہ کی کچن میں سست رفتاری تھی۔ خیر وجہ جو بھی ہو، اب مجھ میں بھی یہ شوق پیدا ہو گیا ہے کہ کوئی جرمنی (میونخ یا گردونواح) آئے تو مجھ سے بھی ملے۔ زیک بھائی کی طرح چپ چپیتے اور نیوے نیوے ہو کر آنے اور نکلے جانے کی بجائے ڈنکے کی چوٹ پر بگل بجاتا آئے تاکہ میرے جیسے فیس بکی بھی جان سکیں کہ کوئی پرندہ منڈیر پر بیٹھا ہے، جال ڈالنے کی تیاریاں کی جائیں۔
خود آپ یوکے آکر بھی نہیں ملتے تو کوئی کیا لکھے گا آپ پر ؟
ویسے بہت ہی ذمہ دارانہ فہرست ہے آپ کی صرف مرد حضرات کے لئے ملاقات کی آفر ہے ۔ مجھے نہیں لگتا بھابھی اتنی سخت ہیں کہ آپ بمعہ اہل و عیال بھی نہ مل سکیں :)
 
زیک

مسافر
اب مجھ میں بھی یہ شوق پیدا ہو گیا ہے کہ کوئی جرمنی (میونخ یا گردونواح) آئے تو مجھ سے بھی ملے۔ زیک بھائی کی طرح چپ چپیتے اور نیوے نیوے ہو کر آنے اور نکلے جانے کی بجائے ڈنکے کی چوٹ پر بگل بجاتا آئے تاکہ میرے جیسے فیس بکی بھی جان سکیں کہ کوئی پرندہ منڈیر پر بیٹھا ہے، جال ڈالنے کی تیاریاں کی جائیں۔
لیکن میں نے تو فیسبک پر ڈنکے کی چوٹ پر میونخ جانے کا اعلان کیا تھا
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
زیک بھائی اصل میں امریکی سیاح ہیں۔ یعنی ہوٹلز اور اور فائو اسٹار سویٹس و ریسورٹس میں ٹھہرنے والے۔ ہم جیسوں کے غریب خانوں میں تشریف آوری کیلئے کچھ پاکستانی جینز ایکٹیویٹ کرنے پڑیں گے۔ :)
بس یہی سوچ کر آہ بھر کے چپ سادھ لی تھی کہ شاید جب تھوڑی مزید عمر گزر جانے کے بعد زیک بھائی کے دل میں وطن اور ہم وطنوں کے لیے پیار جاگے گا تو ہم اگر تب وطن کی مٹی میں دفن ہونے کو 186 سینٹی میٹر جگہ نہ ڈھونڈ رہے ہوئے تو زیک بھائی کو جرمنی میں ہوسٹ کریں گے۔
 
سلمان حمید

محفلین
خود آپ یوکے آکر بھی نہیں ملتے تو کوئی کیا لکھے گا آپ پر ؟
ویسے بہت ہی ذمہ دارانہ فہرست ہے آپ کی صرف مرد حضرات کے لئے ملاقات کی آفر ہے ۔ مجھے نہیں لگتا بھابھی اتنی سخت ہیں کہ آپ بمعہ اہل و عیال بھی نہ مل سکیں :)
یو کے تو پہلی بار آیا تو اور مجھے تو راستے دسویں بار میں یاد نہیں ہوتے پس لندن میں دو دن دوست کے پیچھے ناک کی سیدھ میں چلتا رہا۔ اگلی بار آیا تو اطلاع اور زحمت دونوں دوں گا۔ اور کس فہرست کی بات ہو رہی ہے؟ اگر کبھی اپنے لیے بنائی بھی تو ہمیشہ کی طرح محترماؤں کو سب سے اوپر ہی رکھوں گا مگران کی فہرست میں مجھے کون رکھے گا؟ اس لیے کچھ مرد حضرات سے مل ملا کر آ جاتا ہوں ہر دفعہ۔ بیگم صاحبہ تو مجھ سے بھی زیادہ شوقین ہیں ملنے ملانے کی لیکن وقت کی کمی اور بچوں کی وجہ سے مصروفیت ہمیشہ آڑے آ جاتی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب کی بارمیں بھی نین سے مل کے جاؤں گا تاکہ پھر نین میرے بارے میں بھی ایک جادوئی تحریر لکھے، ایک ایسی تحریر جو بارات والے دن دلہن کا نقشہ ہی بدل دینے والے میک اپ کی طرح ہو اور اس کو پڑھنے کے بعد محفلین بھی اس متاثرہ دلہے کی طرح خود کو کسی اور ہی دنیا میں محسوس کریں اور یہ میں امید کرتا ہوں کہ محفلین پر میرا یہ تاثر ہمیشہ قائم رہے کیوں کہ تحریر کا اگلی صبح منہ نہیں دھلے گا۔
کیا خیال ہے۔۔۔ فیس بک پر ابھی بھی کئی ملاقاتوں کی تصاویر پڑی ہیں۔۔۔ ان میں سے کسی ایک کی "جادوئی" روداد ہوجائے۔۔۔۔۔ ;):devil:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یو کے تو پہلی بار آیا تو اور مجھے تو راستے دسویں بار میں یاد نہیں ہوتے پس لندن میں دو دن دوست کے پیچھے ناک کی سیدھ میں چلتا رہا۔ اگلی بار آیا تو اطلاع اور زحمت دونوں دوں گا۔ اور کس فہرست کی بات ہو رہی ہے؟ اگر کبھی اپنے لیے بنائی بھی تو ہمیشہ کی طرح محترماؤں کو سب سے اوپر ہی رکھوں گا مگران کی فہرست میں مجھے کون رکھے گا؟ اس لیے کچھ مرد حضرات سے مل ملا کر آ جاتا ہوں ہر دفعہ۔ بیگم صاحبہ تو مجھ سے بھی زیادہ شوقین ہیں ملنے ملانے کی لیکن وقت کی کمی اور بچوں کی وجہ سے مصروفیت ہمیشہ آڑے آ جاتی ہے۔
ہاں مجھے یاد ہے۔۔۔ تم اوفس میں اپنی سیٹ کا راستہ بھی بھول جاتے تھے۔۔۔۔ :skull::skull:
 
سلمان حمید

محفلین
کیا خیال ہے۔۔۔ فیس بک پر ابھی بھی کئی ملاقاتوں کی تصاویر پڑی ہیں۔۔۔ ان میں سے کسی ایک کی "جادوئی" روداد ہوجائے۔۔۔۔۔ ;):devil:
یہ بات جس طرف جا رہی ہے اس سے میں بہت اچھی طرح واقف ہوں اور اگر تھوڑی مزید اسی طرف گئی تو اچھی طرح نبٹنا بھی جانتا ہوں :atwitsend:
ہاں مجھے یاد ہے۔۔۔ تم اوفس میں اپنی سیٹ کا راستہ بھی بھول جاتے تھے۔۔۔۔ :skull::skull:
یہ بات مجھے کیوں یاد نہیں آ رہی؟ تصویری ثبوت کے علاوہ کچھ اور ہے تو پیش کرو۔
 
اب مجھ میں بھی یہ شوق پیدا ہو گیا ہے کہ کوئی جرمنی (میونخ یا گردونواح) آئے تو مجھ سے بھی ملے۔
افسوس! آپ کو یہ شوق قدرے تاخیر سے ہوا۔ ہم دو ماہ قبل جرمنی کے دورے پر تھے۔ گو کہ ہمارا سفر میونخ کے نواح میں نہ ہو کر ہینوور اور برلن کے اطراف میں محدود رہا۔ البتہ حاصل ملاقات گر دلہن زیب تحریر مقصود ہو پھر تو ہم سے ملاقات خسارے کا سودہ ہوگا، کیونکہ اس معاملے میں انتہائی تہی داماں اور کسلمند واقع ہوئے ہیں۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
زیک بھائی اصل میں امریکی سیاح ہیں۔ یعنی ہوٹلز اور اور فائو اسٹار سویٹس و ریسورٹس میں ٹھہرنے والے۔ ہم جیسوں کے غریب خانوں میں تشریف آوری کیلئے کچھ پاکستانی جینز ایکٹیویٹ کرنے پڑیں گے۔ :)
ظاہر ہے ہوٹل ہی میں ٹھہریں گے۔ آپ کیا لوگوں کے گھر ٹھہرتے ہیں؟

ویسے یہ فائیو سٹار کہاں سے بیچ میں آ گیا؟

اور ہوٹل میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کا ملنے سے کیا تعلق؟
 
اصل مزہ تو گھر پر ٹھہرنے میں
ہمارے زمانے میں یہ موئے ہوٹل نہیں ہوتے تھے۔ رشتہ داروں کے گھر ٹھاٹھ سے مہینوں رہتے تھے
 
عثمان

محفلین
مہمان نوازی کا تقاضہ۔تو یہی ہے!
آپ دنیا کے سفر پر نکلے ہیں۔ کیا آپ انجان لوگوں کے گھر قیام کریں گے جن سے آپ کی محض انٹرنیٹ پر تھوڑی بہت واقفیت ہے ؟
اگر کوئی آپ کا نزدیکی رشتہ دار ہے بھی تب بھی آپ ہوٹل میں قیام کر سکتے ہیں اور کچھ گھنٹے رشتہ دار کو مہمان نوازی کا موقع دے سکتے ہیں۔ دنوں تک کسی کے گھر قیام کرنا ایسا مناسب نہیں۔
 
Top