ایک نالائق لڑکے سے اچانک ملاقات ۔۔۔ کیا وہ عمار ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ قصہ ہے ایک اچانک ملاقات کا جو ہماری عمار سے ہوئی، ہم نارتھ کراچی گئے تھے کہ ہمیں خیال آیا کہ یہاں بھی ایک نالائق لڑکا رہتا ہے ، سو جی ہم نے فون کر ڈالا اور موصوف نے جواب بھی دیا ۔۔۔۔۔۔

ہم سے ملنے آئے تو کافی ڈرے ڈرے لگ رہے تھے جیسے ہم سے نہیں کسی گبر سنگھ سے ملنے جا رہے ہیں،

الجھی الجھی شخصیت والے اس نالائق لڑکے نے کافی آؤ بھگت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین نہاری کھلائی اور کوئٹہ کے پٹھان کی دودھ پتی بھی پلوائی اور خوب بھر بھر کر پلوائی۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے بعد بندہ خدا نے ہمیں لسی کی آفر کی جسے ہم نے مجبورا قبول کرنا تھا ۔۔۔ مگر یہ 30 منٹ کا وقفہ دیکر ہم نے اپنے معدے سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔

خاصے کھانے پینے کے شوقین مزاج اس میزبان کا ایک خیال تو غلط ثابت ہوا کہ ہم "انکل" ہرگز نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔

ویسے کیوں نالائق کیا ہم اب بھی تم کو انکل لگتے ہیں :)
 
یہ قصہ ہے ایک اچانک ملاقات کا جو ہماری عمار سے ہوئی، ہم نارتھ کراچی گئے تھے کہ ہمیں خیال آیا کہ یہاں بھی ایک نالائق لڑکا رہتا ہے ، سو جی ہم نے فون کر ڈالا اور موصوف نے جواب بھی دیا ۔۔۔۔۔۔

نالائقوں سے ملنا اچھا نہیں رضا
اچھی ہے تیری شہرت، کچھ تو خیال کر :lll:

سوری، شعر بٹھانے کے لیے "آپ کی" کے بجائے "تیری" لکھنا پڑا۔ :grin:

الجھی الجھی شخصیت والے اس نالائق لڑکے نے کافی آؤ بھگت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین نہاری کھلائی اور کوئٹہ کے پٹھان کی دودھ پتی بھی پلوائی اور خوب بھر بھر کر پلوائی۔۔۔۔۔۔۔۔
اب بتائیں، آپ کے بنگالی کی چائے اچھی ہوتی ہے یا کوئٹہ کے پٹھان کے دودھ پتی؟ :)

اس کے بعد بندہ خدا نے ہمیں لسی کی آفر کی جسے ہم نے مجبورا قبول کرنا تھا ۔۔۔ مگر یہ 30 منٹ کا وقفہ دیکر ہم نے اپنے معدے سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔ آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے کوئی زبردستی کررہا تھا آپ سے۔۔۔ نہ پیتے۔۔۔ آپ والا گلاس بھی میں نے پی جانا تھا :grin:

خاصے کھانے پینے کے شوقین مزاج اس میزبان کا ایک خیال تو غلط ثابت ہوا کہ ہم "انکل" ہرگز نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔

ویسے کیوں نالائق کیا ہم اب بھی تم کو انکل لگتے ہیں :)
اب لگنے اور ہونے میں فرق ہے نا انکل۔۔۔۔۔ نہیں لگتے تو کیا ہوا، ہیں تو نا۔۔۔ کس نے کہا تھا کہ اصل عمر بتائیں :grin:
 
تو ہم کیسے لگتے ہیں ؟

آپ نے ہم کو کیسا پایا ؟

کیا چیز اچھی لگی ؟

جو بری لگی اسکا تذکرہ نہ کرنا ۔۔۔ نقص امن کا خطرہ ہے ۔۔۔۔

چلو شاباش شروع ہو جاؤ
 
ابوشامل

محفلین
واہ جناب یونس صاحب، اتنی خاطر داری اگر عمار میری کرتے تو میں تو انہیں پیر صاحب بنا لیتا، لیکن آپ نے تو انہیں نالائقوں کی فہرست میں لا کھڑا کر دیا۔
ویسے آپ نے تو پوری تیاری کے ساتھ پوسٹ کی ہے لیکن بچے کے جواب پڑھ لیں ! :)
 
اب پڑھ رہا ہوں سر جی ِ

نالائق اس سینس میں کہا ہے کہ ہمیں انکل انکل کہہ کر بوڑھا کر رہا تھا یہ بچہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے ہے مہمان نواز
 
تو ہم کیسے لگتے ہیں ؟

آپ نے ہم کو کیسا پایا ؟

کیا چیز اچھی لگی ؟

جو بری لگی اسکا تذکرہ نہ کرنا ۔۔۔ نقص امن کا خطرہ ہے ۔۔۔۔

چلو شاباش شروع ہو جاؤ

تو ہم کیسے لگتے ہیں ؟
جب کسی سے پوچھتے ہیں کہ کیسے ہیں آپ؟ تو اس کا مطلب ہوتا ہے طبیعت پوچھی جارہی ہے۔۔۔ لیکن جب کسی سے پوچھا جائے کہ کیسے ہیں ہم؟ تو اس کا مطلب ہے تعریف کا تقاضا ہے۔ :grin:
اچھا۔۔۔ ایک بات ہے۔۔۔ قد میں تو آپ مجھ سے چھوٹے ہیں۔۔۔ پر پرابلم آپ کا نہیں، میرا ہے۔ میرا قد چھ فٹ ہے اور آپ کا شاید 5 فٹ 10 انچ کے قریب۔۔۔ ہے نا؟
آپ نے ہم کو کیسا پایا ؟
یہ بات تو ماننے کی ہے کہ پرسنالٹی بہت اچھی اور دلکش ہے۔۔۔۔ اور ایسے سوٹ آپ ہمیشہ ہی پہنتے ہیں؟ لگ رہا تھا ولیمہ کا جوڑا پہن آئے ہیں۔ :lll:

کیا چیز اچھی لگی ؟
آپ کی گاڑی بہت اچھی لگی ;)۔۔۔ اگلی بار آئیں تو ذرا پہلے سے بتاکر آیئے گا۔۔۔ تھوڑا وقت گھومنے بھی چلیں گے کہیں پر۔۔۔ کیا خیال ہے؟

جو بری لگی اسکا تذکرہ نہ کرنا ۔۔۔ نقص امن کا خطرہ ہے ۔۔۔۔
یہ تو چیٹنگ ہے۔۔۔ برا یہ لگا تھا کہ ایک تو اچانک سے آئے اور پھر اتنی جلدی جانے کی۔۔۔؟ اوپر سے موبائل ہر دو منٹ بعد بجتا رہتا ہے آپ کا۔۔۔ :rolleyes:

اگلی بار میں خود پہنچتا ہوں آپ کے ہاں۔۔۔ کیا خیال ہے؟ :)
 
واہ جناب یونس صاحب، اتنی خاطر داری اگر عمار میری کرتے تو میں تو انہیں پیر صاحب بنا لیتا، لیکن آپ نے تو انہیں نالائقوں کی فہرست میں لا کھڑا کر دیا۔
ویسے آپ نے تو پوری تیاری کے ساتھ پوسٹ کی ہے لیکن بچے کے جواب پڑھ لیں ! :)
اصل میں بھائی یہ ہماری سالگرہ والے دن تشریف لے آئے تھے، اب اتنی خاطر مدارات کرنا تو ہمارا فرض تھا نا ;)
اب ہم آپ کے پیر صاحب نہیں بن سکتے کیوں کہ اب تک کی ملاقاتوں میں آپ کی خاطر مدارت کے سبب ہم آپ کے معتقد ہوچکے ہیں۔ :)
 
ابوشامل

محفلین
یعنی آپ بچے کے انکل کہنے سے پریشان تھے، ویسے ہمارے علاقے میں بھی ایک صاحب ہیں انہیں "ماموں" کہا جائے تو جواب میں وہ کچھ فرماتے ہيں وہ یہاں لکھنے کے قابل نہيں۔ :)
 
ابوشامل

محفلین
اب ہم آپ کے پیر صاحب نہیں بن سکتے کیوں کہ اب تک کی ملاقاتوں میں آپ کی خاطر مدارت کے سبب ہم آپ کے معتقد ہوچکے ہیں۔
ویسے کیا زمانہ آ گیا ہے کہ لوگ خاطر مدارت پر معتقد ہونے لگے ہیں :) ویسے محفل پر ایک شخصیت ہے جو خاطر مدارت کے باعث حاتم طائی کو بھی مات دے چکی ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
جناب ملاقاتیں ہو رہی ہیں کیا بات ہے سبحان اللہ! ارے اتنا کھلایا پلایا؟ نہاری پھر چائے پھر لسی؟:confused:
نہاری و لسی تو ہمیں بھی مرغوب ہیں ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top