اے خان سے ملاقات

فرقان احمد

محفلین
ایک سے دوسری کی وجہ سے ہی نہیں ہو رہی ہے :LOL:
آپ گوگل میپ نکالیے۔ صوابی اور کراچی کا باہمی فاصلہ معلوم کریں۔ فی الوقت، یہ ناممکن معلوم ہوتا ہے کہ ابا جان انہیں دونوں بہوؤں کو ایک ہی مقام پر رہنے دیں۔ اس لیے امکان غالب ہے کہ بے چارے خان صاحب کی نصف عمر کراچی اور صوابی کے مابین گزر جائے گی۔ ان دونوں مقامات کے درمیان جو علاقے پڑتے ہیں، وہاں خان صاحب ابا جان کے لیے تیسری اور چوتھی بہو بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ وجہ یہ رہی کہ خان صاحب اتفاق سے دل پھینک بھی واقع ہوئے ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
دونوں سے کرنے میں کیا قباحت ہے۔
اگر ایسا ہو گیا تو اے خان سر سید مرحوم کے ایک قول کی بگڑی ہوئی تصویر بن جائیں گے :p
دین اے خان کے ایک پہلو میں ہوگا دنیا دوسرے پہلو میں اور بچوں کی فوج اے خان کے پیچھے ہوگی۔
 
سید عمران

محفلین
اگر ایسا ہو گیا تو اے خان سر سید مرحوم کے ایک قول کی بگڑی ہوئی تصویر بن جائیں گے :p
دین اے خان کے ایک پہلو میں ہوگا دنیا دوسرے پہلو میں اور بچوں کی فوج اے خان کے پیچھے ہوگی۔
دین دار تو ہر مسلمان ہے۔۔۔
دین ہے جبھی تو د ین دار ہے۔۔۔
محض پردہ یا داڑھی دین داری کا صحیح تعین نہیں کرسکتی!!!
 
فرقان احمد

محفلین
لطف تب ہے اگر اے خان اپنے ابا جان کو اُردو محفل کا رکن بنوائیں۔ اور، ہم انہیں مفت مشوروں سے نوازیں۔ دیکھتے ہیں، تب کیا صورت حال سامنے آتی ہے! :)
 
محمداحمد

لائبریرین
لطف تب ہے اگر اے خان اپنے ابا جان کو اُردو محفل کا رکن بنوائیں۔ اور، ہم انہیں مفت مشوروں سے نوازیں۔ دیکھتے ہیں، تب کیا صورت حال سامنے آتی ہے! :)

کم از کم اُنہیں یہ سمجھ آ جائے گا کہ اُن کے بیٹے کے خیالات ایسے کیوں ہیں؟ :p
 
یہ ہم پہ الزام ہے۔۔۔
ایک ہی ملاقات ہوئی ہے۔۔۔
بمشکل گھنٹہ بھر!!!
آپ کو ہم جانتے ہیں ،
آپ نے چھوٹے خان کو کافی گہرائی تک کی باتیں بتائیں ہوں گی ،
اس لیے وہ بے چارہ دلبرداشتہ ہو کر چلے گئے ۔
 
بیچارے کی ایک نہیں ہو رہی آپ دو دو کی باتیں کر رہے ہیں! :)
ایک سے دوسری کی وجہ سے ہی نہیں ہو رہی ہے :LOL:
میں تو اے خان صاحب سے کہوں گے کہ ابا جان و خاندان میں بیک وقت 2 شادیوں کی بات کریں تو بہت ممکن ہے کہ ایک ہو جائے۔ اور اسی بابت ایک لطیفہ یاد آ گیا۔
(مکرر)
دیہاتی نے ڈی سی آفس میں توپ کے لائیسنس کے لیے اپلائی کیا، صاحب بہادر نے بلا لیا کہ بھئی کیا کرنی ہے توپ؟

بولا صاحب جی۔۔۔ 4 ماہ پہلے میں نے 50 ہزار روپے بینک لون اپلائی کیا تو صرف 10 ہزار پاس ہوا۔ پھر 2 ماہ قبل میں نے محکمہ زراعت کو اپنی زمینوں کی تفصیل دے کر 40 بوریاں کھاد مانگی تو صرف 15 ملیں۔ اب مجھے اپنے کھیتوں میں آئے گیدڑوں کو ڈرانے کے لیے بندوق چاہییے۔ اس لیے پچھلے تجربات کو مدنظر رکھ کر میں نے توپ کا لائسنس مانگا ہے تاکہ مجھے بندوق کا مل سکے۔

فرقان احمد

محفلین
میں تو اے خان صاحب سے کہوں گے کہ ابا جان و خاندان میں بیک وقت 2 شادیوں کی بات کریں تو بہت ممکن ہے کہ کہ ایک ہو جائے۔ اور اسی بابت ایک لطیفہ یاد آ گیا۔
(مکرر)
دیہاتی نے ڈی سی آفس میں توپ کے لائیسنس کے لیے اپلائی کیا، صاحب بہادر نے بلا لیا کہ بھئی کیا کرنی ہے توپ؟

بولا صاحب جی۔۔۔ 4 ماہ پہلے میں نے 50 ہزار روپے بینک لون اپلائی کیا تو صرف 10 ہزار پاس ہوا۔ پھر 2 ماہ قبل میں نے محکمہ زراعت کو اپنی زمینوں کی تفصیل دے کر 40 بوریاں کھاد مانگی تو صرف 15 ملیں۔ اب مجھے اپنے کھیتوں میں آئے گیدڑوں کو ڈرانے کے لیے بندوق چاہییے۔ اس لیے پچھلے تجربات کو مدنظر رکھ کر میں نے توپ کا لائسنس مانگا ہے تاکہ مجھے بندوق کا مل سکے۔

یا وہ مجرب اور آزمودہ نسخہ آزمائیں، کہ ابا جان! ہم نے شادی کرنی ہی نہیں ہے، اور تا عمر نہیں کرنی ہے، ہے کسی میں ہمت تو شادی کروا کے دکھائے۔ اے خان کے ابا جان ضد میں آ گئے، تو ایک چھوڑ، دو کروا دیں گے۔ :)
 
اسی لڑی سے یاد آیا کہ سال بھر قبل بھی خان صاحب کی شادی خانہ آبادی و آہ گریہ وزاری کے لیے ایک لڑی کھولی گئی تھی۔ وہاں سے خان صاحب کے ایک مراسلے کا اقتباس پیش خدمت ہے۔ :)

یہاں میں پہلے اپنے یک طرفہ محبتوں کے قصے سناؤں گا ، اس وقت تو ہم دو کشتیوں میں پیر رکھے ہوئے ہیں ، ایک سے ان شاءاللہ شادی ہوجائے گی. اور ایک کی جدائی میں آہیں بھروں گا
 
محمد وارث

لائبریرین
یا وہ مجرب اور آزمودہ نسخہ آزمائیں، کہ ابا جان! ہم نے شادی کرنی ہی نہیں ہے، اور تا عمر نہیں کرنی ہے، ہے کسی میں ہمت تو شادی کروا کے دکھائے۔ اے خان کے ابا جان ضد میں آ گئے، تو ایک چھوڑ، دو کروا دیں گے۔ :)
یہ نسخہ میرا آزمودہ ہے، تیر بہدف! :)
 
Top