سیما علی

لائبریرین
ض نے کیا خطا کی تھی ہم تو واقعی بھول گئے تھے۔بھیا:)

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ؤ ہ ھ ء ئ ی ے
 

شمشاد

لائبریرین
قریب تھے تو فقط واسطہ تھا آنکھوں کا۔۔۔اسکا دوسرا مصرع یاد ہی نہیں آرہا۔۔۔۔
یہ لیجیے آپی :

قریب تھے تو فقط واسطہ تھا آنکھوں سے
جدا ہوئے ہیں تو دل میں اتر گئے ہیں لوگ

وہ گیسوؤں کی گھٹا ہو کہ دار کا سایہ
جہاں بھی چھاؤں ملی ہے ٹھہر گئے ہیں لوگ

یہ اور بات کہ گھر بجھ گئے ہیں اے شاعرؔ
مگر وطن میں چراغاں تو کر گئے ہیں لوگ
(شاعر لکھنؤی)
 

سیما علی

لائبریرین
کیالطف آگیا ۔ شاعر کیسے دریا کو کوزے میں بند کرتے ہیں ۔اتنی ڈھیر ساری باتیں جن کو لکھنے میں نثرنگار پچاس صفحے لکھیں یہ دو مصرعے میں پورا مقصد بیان کردیتے ہیں۔۔
 
Top