سیما علی

لائبریرین
Y8WeS47_d.webp
ذرا بتائیے تو یہ ہوتا کیا ہے؟
راج ہنس نامی حلوائی نے متعارف کروایا تھا یہ مٹھائی کی ایک مشہور قسم ہے جسے بیسویں صدی کے آغاز میں خوشاب سے تعلق رکھنے والے حلوائی کہتے ہیں 'اصلی ڈھوڈا' صرف انہی کے پاس دستیاب ہے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
صدق دلی سے سب احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس اطلاع کے ساتھ کہ میں آ گیا ہوں یہاں واپس۔ کئی احباب نے واٹس ایپ یا فیس بک میں مزاج پرسی کی لیکن میں جواب میں صرف، بقول شمشاد یا دوسرے محفلین، شتونگڑے لگا سکا کہ زوم کر کے کچھ پڑھنے کی حالت میں تو تھا اگرچہ منع تھا زیادہ سکرین وقت لگانا، لیکن جواب ٹائپ کرنا میرے لئے نا ممکن تھا کہ بغیر عینک کے کی بورڈ کو زوم بھی نہیں کر سکتا تھا۔ موتیا بند کے آپریشن کے ایک ماہ بعد عینک کا نمبر دیا گیا تو آج شام کو عینک حاصل ہو گئی( اگرچہ پیر کا وقت دیا گیا تھا)۔ اور اب میں نئی آنکھوں اور عینک کے ساتھ حاضر ہوں سب کے لئے دعاؤں کا ٹوکرا لئے!
 
سیما علی

لائبریرین
طبعیت کا جان کر خوشی ہوئی اُستادِ محترم۔شکر ہے پروردگار کا کہ عینک حاصل ہوئی ان شاء اللّہ اب دن بدن بہتر ی ہوگی ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظن اردو زبان میں عربی زبان سے ماخوذ ہے جہا ں اس کے عام معنی کچھ گمان 'فرض 'فکر خیال کرنے یا اندازہ لگانے کے ہوتے ہیں.
 
سیما علی

لائبریرین
’عینی آپا‘ ادب کی دنیا کی قرۃ العین حیدر جنہیں انکے گھر والے پیار کے نام عینی سے پکارتے تھے 1927 میں اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔۔۔۔۔۔
 
رومی

لائبریرین
صدق دلی سے سب احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس اطلاع کے ساتھ کہ میں آ گیا ہوں یہاں واپس۔ کئی احباب نے واٹس ایپ یا فیس بک میں مزاج پرسی کی لیکن میں جواب میں صرف، بقول شمشاد یا دوسرے محفلین، شتونگڑے لگا سکا کہ زوم کر کے کچھ پڑھنے کی حالت میں تو تھا اگرچہ منع تھا زیادہ سکرین وقت لگانا، لیکن جواب ٹائپ کرنا میرے لئے نا ممکن تھا کہ بغیر عینک کے کی بورڈ کو زوم بھی نہیں کر سکتا تھا۔ موتیا بند کے آپریشن کے ایک ماہ بعد عینک کا نمبر دیا گیا تو آج شام کو عینک حاصل ہو گئی( اگرچہ پیر کا وقت دیا گیا تھا)۔ اور اب میں نئی آنکھوں اور عینک کے ساتھ حاضر ہوں سب کے لئے دعاؤں کا ٹوکرا لئے!
فکر کی بات تھی کہ محترم الف عین کیوں نہیں آ رھے آپ آگئے خوشی ھوئی ویلکم سر
 
Top