صدق دلی سے سب احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس اطلاع کے ساتھ کہ میں آ گیا ہوں یہاں واپس۔ کئی احباب نے واٹس ایپ یا فیس بک میں مزاج پرسی کی لیکن میں جواب میں صرف، بقول
شمشاد یا دوسرے محفلین، شتونگڑے لگا سکا کہ زوم کر کے کچھ پڑھنے کی حالت میں تو تھا اگرچہ منع تھا زیادہ سکرین وقت لگانا، لیکن جواب ٹائپ کرنا میرے لئے نا ممکن تھا کہ بغیر عینک کے کی بورڈ کو زوم بھی نہیں کر سکتا تھا۔ موتیا بند کے آپریشن کے ایک ماہ بعد عینک کا نمبر دیا گیا تو آج شام کو عینک حاصل ہو گئی( اگرچہ پیر کا وقت دیا گیا تھا)۔ اور اب میں نئی آنکھوں اور عینک کے ساتھ حاضر ہوں سب کے لئے دعاؤں کا ٹوکرا لئے!