شمشاد

لائبریرین
حوالات میں تو وہی پتلی مسور کی دال تھی اور کچی پکی روٹی۔ یہ تو حال ہے تمہارے تھانے کا۔
 

طارق شاہ

محفلین
صابن اگر بغیر خوشبو کے استعمال کریں گے تو مچھروں کو آپ اپنی طرف اتنا راغب نہ کریں گے
جتنا خوشبو والا صابن کے بعد کریں گے ۔ یعنی خوشبو مچھروں کو مرغوب ہے
مچھروں کا یہ ذوق کچھ کچھ انسانوں سا نہیں ؟
 

طارق شاہ

محفلین
عبید صاحب، مچھروں پر ،ایک اور بات یہ کہ جس انسان میں وٹامن بی کمپلیکس کی کمی ہوتی ہے
اس پر بھی مچھر زیادہ ٹوٹ پڑتے ہیں۔ مچھروں کے لئے اپنے کھانے میں اگر سرکہ شامل کرلیا جائے
یعنی ریگولرلی سلاد کے ساتھ ایک آدھ چمچ سرکہ کھایا جائے تو کچھ عرصے بعد بندہ مچھروں
کا مرغوب نہیں رہتا۔
(السر کی تکلیف والے اور معدہ میں تیزابیت کی شکایات والے سرکہ زیادہ یا ریگولر نہیں کھاسکتے )
 

شمشاد

لائبریرین
غبارے پھلا پھلا کر اپنے پاس رکھ لینے چاہییں۔ جیسے ہی کوئی مچھر قریب آئے ایک غبارہ پھوڑ دینا چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
فورإ سے پیشتر بھاگ جائیں گے مچھر اس طرح تو۔ میرے پاس تو یہی علاج ہے کہ سوتے وقت مچھر دانی لگائی جائے۔ لیکن مچھر دانی چائے دانی قسم کی دانی نہ ہو، یعنی جس میں مچھر نہ ہوں
 
Top