رہا تو واقعی نہیں جاتا چائے کے بغیر، لیکن اتنی زیادہ بھی خیر بہت کم لوگ ہی استعمال کرتے ہوں گے جس طرِح آپ اپنے بارے میں بتاتی ہو۔ شاید جس ملک میں آپ رہتی ہو وہاں کا موسم اس کی اجازت دیتا ہوں، یعنی سردی زیادہ ہوتی ہے تو چل جاتا ہے یہ سب، مگر یہاں پاکستان میں خاص طور پر گرمیوں میں دن میں تین سے چار کپ ہی پیے جاتے ہیں زیادہ تر، خاص طور پر ہم کاروباری لوگ جن کا کاروبار بھی ذرا ہلکے درجے کا ہوتا ہے وہ لوگ افورڈ بھی نہیں کر سکتے
جہاں تک چھوڑنے کی بات ہے تو وہ آپ خود ہی کوشش کر سکتے ہیں، میرا بھی اتفاق رہا ہے سرد ملک میں رہنے کا اور وہاں میرا بھی یہی حال تھا کہ بار بار چائے پیتا تھا۔ لیکن یہاں پاکستان میں واپس آ کر خود بہ خود ہی کم ہو گئی ہے چائے کی عادت