سیما علی

لائبریرین
امیروں کو مبارک ہو حویلی
غریبوں کا بھی ہے اللہ بیلی
مئی کے مہینے سے ہمیں یہ یاد آگیا

مئی کا آن پہنچا ہے مہینہ
بہا چوٹی سے ایڑی تک پسینا
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو اب جون کے وسط تک پہنچ چکی ہے اور گرمی اپنے جوبن پر ہے۔
ساری شاعری تو آپ لوگ چاند پر کر دیتے ہو، تو سورج نے تو پھر تپنا ہی ہے ناں۔
 

وجی

لائبریرین
بات تو اب جون کے وسط تک پہنچ چکی ہے اور گرمی اپنے جوبن پر ہے۔
ساری شاعری تو آپ لوگ چاند پر کر دیتے ہو، تو سورج نے تو پھر تپنا ہی ہے ناں۔
پھر جون کا مہینہ بجٹ کا مہینہ بھی تو ہے
گرمی پانی نکالے نہ نکالے بجٹ ضرور نکالے گا
 

الف عین

لائبریرین
پہلی بارش مانسون کی یہاں رات بھر ہوئی ہے، دیر آید، درست آید۔ ورنہ آٹھ جون تک تو پہنچ جاتا ہے مانسون یہاں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پندرہ سے پچیس جولائی تک پاکستان میں مونسون آتا تھا پہلے۔اب تو ساری ترتیب بگڑ گئی موسموں کی ۔ الل ٹپ ہو گیا سب کچھ ۔
 

سیما علی

لائبریرین
جلدی جلدی سے آج باورچی خانے کا کا م نبٹایا ۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
چائے بھی تو بنائی ہو گی سیما علی آپا، وہ کہاں ہے؟ ہمارے لیے نہیں لائے؟
زمینی حقائق بتائیں کہ نہ بتائیں سیما علی کیا کریں چائے لاؤں کے نہ لاؤں


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذاتی طور پر پہلے میں خود ایسے کام کر لیا کرتا تھا، مگر اب نہیں کیے جاتے ۔آپ کی طرح ڈرپوک ہو گیا کہ کہیں جھٹکا نہ لگ جائے ۔
سلامت رہیے گھر میں ویسے آپ لوگ بہت سے کام ایسے کرلیتے ہیں جو ہم لوگوں کو خبر بھی نہیں ہوتی ماشاء اللہ۔۔
 
Top