یاسر شاہ

محفلین
ظاہر ہے سب کو معلوم ہوگا کہ عرفہ یعنی نو ذوالحج کا ایک نفلی روزہ ،جو کہ پاکستان میں ہفتے کے روز ہے، کی فضیلت ترمذی کی ایک حدیث میں وارد ہے۔مفہوم یہ ہے کہ پچھلے ایک سال اور آئندہ ایک سال کا کفارہ ہے۔علماء فرماتے ہیں آئندہ سال کے گناہوں کے کفارے میں بشارت ہے اگلے سال زندگی کی۔ظاہر ہے جیے گا تو ہی گناہ کرے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
ظاہر کبھی دل کا حال نہیں کرتے۔۔۔پر بھانجے نے جیسے ہی خالہ کا حال پوچھا ہمارا حال بہتر ہوا ۔۔پر میکائیل کے بخار کی وجہ سے پریشان ہیں بچے بیچارے جلدی پریشان ہوجاتے ہیں
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
عام ہے آج کل یہ بخار سو زیادہ فکر مت کریں۔اللہ تعالیٰ بیماری کو صحت سے تبدیل کر دے جیسا کہ پہلے بھی کرتا رہا ہے۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
ظاہر ہے سب کو معلوم ہوگا کہ عرفہ یعنی نو ذوالحج کا ایک نفلی روزہ ،جو کہ پاکستان میں ہفتے کے روز ہے، کی فضیلت ترمذی کی ایک حدیث میں وارد ہے۔مفہوم یہ ہے کہ پچھلے ایک سال اور آئندہ ایک سال کا کفارہ ہے۔علماء فرماتے ہیں آئندہ سال کے گناہوں کے کفارے میں بشارت ہے اگلے سال زندگی کی۔ظاہر ہے جیے گا تو ہی گناہ کرے گا۔
قرین قیاس تو یہ ہے کہ جب نا کردہ گناہوں کی سزا غالب کو مل سکتی ہے تو یہ نا کردہ گناہ معاف بھی تو ہو سکتے ہیں!
 
Top