محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شکریہ سوال پوچھنے کا۔۔۔ سیرت کے معنی طریقہ ، کردار ، عادت یا خصلت ہیں۔
صحیح۔۔۔۔ اس کا ایک معنی حالت بھی ہے۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اژدہوں کے مقابل اللہ پاک کی طرف سے عصاء ڈالنے کا حکم ہوا تھا۔ جب وہ عصاء جو کہ ایک بڑا اژدہا بن گیا تھا۔( دوسرسے اژدہوں کو کھانے کے بعد) اللہ پاک کا حکم ہوا کہ اسے ہاتھ لگائیے۔ یہ دوبارہ "سیرتھا الاولیٰ" یعنی پرانی حالت میں آ جائے گا۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ضرور ایسا ہے سیرت کے معنی حالت، رویہ، طریقہ، چال، کردار، خصلت اور عادت کے ہیں۔کردار کی پاکیزگی، حالتِ باطنی، ذاتی وصف خْوبی!
سیرت سے گفتگو ہے کیا معتبر ہے صورت
ہے ایک سوکھی لکڑی جو بو نہ ہو اگر میں

ہمیں سیرت محمد ﷺسے ملا ہے یہ خزینہ
جو ہو دوسروں کی خاطر وہی اصل میں ہے جینا
 
عظیم

محفلین
طالب ہوں میں بھی کہ سیرت النبی ص پر کوئی آن لائن کتاب مل جائے، جس میں آپ ص کے بات کرنے کے طریقے اور دوسری چیزوں کے بارے میں پڑھنے کو ملے۔ ایک کتاب سیرت النبی ص تو ریختہ پر ملی ہے لیکن جو چیز میں ڈھونڈ رہا ہوں وہ اس میں بھی مجھے کم ہی نظر آتی ہے
 
ظنِ قوی ہے یہ کتاب آپ کی طلب کے مطابق ہو گی۔

یاسر شاہ

محفلین
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ "صلی اللہ علیہ وسلم "لکھنے میں کوئی دقت نہیں۔جب کہ ذکر ان کا ہو جن کے دم سے ہم اور کائنات موجود ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
لائق غور بات ایک یہ بھی ہے کہ سنت _نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت_نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی کتب میں فرق ہے۔دونوں کا پڑھنا مسلمانوں کے لیے بےحد ضروری ہے۔کوتاہی یہ ہے سیرت پر مبنی مفصل کتابیں شاذ ہی پڑھی جا رہی ہیں۔سیرت کا موضوع دراصل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے لیکر پردہ فرمانے تک تمام حالات و واقعات کا احاطہ ہے۔اس موضوع پر اگر سیرت نگار اچھا ہو تو آپ کو اٹھا کر اس دور میں پہنچا دیتا ہے۔
 
میرا ماننا ہے۔ ویسے تو ہر دور کے انسان کو نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت سے رہنمائی کی ضرورت رہی لیکن آج کے انسان کو جتنی شدید ترین ضرورت ہے۔ اتنی ہی شد و مد سے غفلت بھی برتی جا رہی ہے۔
 
نتیجہ نہ پڑھنے کا یہ ہے کہ ہر تحریک کا یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ ہماری تحریک عین سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہے اور ہم ہر تحریک سے جہالت کے سبب متاثر ہو جاتے ہیں ۔
چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک راہرو کے ساتھ
پہچانتا نہیں ہوں ابھی رہگزر کو میں
 
یاسر شاہ

محفلین
ویسے ہی جیسے مکینک گاڑی پہ پانچ سو کا کام کر کے ہماری جیب سے پانچ ہزار نکلوا لیتا ہے کیونکہ ہم گاڑی کی مشین کی شد بد نہیں رکھتے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے ہی جیسے مکینک گاڑی پہ پانچ سو کا کام کر کے ہماری جیب سے پانچ ہزار نکلوا لیتا ہے کیونکہ ہم گاڑی کی مشین کی شد بد نہیں رکھتے ۔
ہاں سچ فرمایا آپ نے۔
کہیں پڑھا تھا اب علم نہیں کہ یہ کس کا قول ہے۔ فرماتے ہیں کہ قربِ قیامت کے پرفتن دور میں فتنوں سے وہ بچا رہے گا جو ان فتنوں سے آگاہ ہو گا کہ نبیِ صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ادوار سے متعلق کیا کیا فرمایا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمیں تو ویسے ہی نہیں پتہ ۔مکینک بیوقوف بناتے ہیں !واقعی کیونکہ ہم لوگ مشین کے بارے میں کچھ نہیں جانتے جو وہ کہتا ہے مان لیتے ہیں ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہاں سچ فرمایا آپ نے۔
کہیں پڑھا تھا اب علم نہیں کہ یہ کس کا قول ہے۔ فرماتے ہیں کہ قربِ قیامت کے پرفتن دور میں فتنوں سے وہ بچا رہے گا جو ان فتنوں سے آگاہ ہو گا کہ نبیِ صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ادوار سے متعلق کیا کیا فرمایا ہے۔
یہی سچ ہے ۔آگاہی اشد ضروری ہے اس فتنہ انگیز دور میں ۔۔
 
Top