سیما علی

لائبریرین
تو اب احتیاط اور آرام سے کام لیجیے ۔ صحت و تندرستی سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔ ہم بھی دعاگو رہیں گے۔
ٹوٹا کہو تو اتنا ہنستے ہیں میکائیل پتہ نہیں ٹوٹا میں کیا فنی لگتا ہے ۔۔کہتے ہیں واٹ آ فنی ورڈ ٹوٹا 😂
 

یاسر شاہ

محفلین
پر اللہ نے بڑا کرم کیا بھیا فریکچر نہیں ہو ایکسرے کروا لیا تھا ۔۔ مگر چوٹ پھر بھی خاصی لگ گئی ۔۔۔
حال وہی ہے قم کے میلے میں بچھڑی ہوئی بہن جیسا۔
ایک ہماری تھی باجی پگلوٹ
ہر دن کھاتی تھی چوٹ پہ چوٹ

اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے اور پھر سے چاق چوبند کر دے آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حال وہی ہے قم کے میلے میں بچھڑی ہوئی بہن جیسا۔
ایک ہماری تھی باجی پگلوٹ
ہر دن کھاتی تھی چوٹ پہ چوٹ

اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے اور پھر سے چاق چوبند کر دے آمین
دل میں آیا کہ پوچھیں سیما آپا سے کہ یہ چوٹ پہ چوٹ کھانے والی عادت بھی ایک جیسی ہے۔ واقعی کسی میلے میں بچھڑنے والا ہی سین ہوا ہے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جانیں ہم تو یہ کہ آپ ان کی پھوپھی کے بیٹے ہیں۔
ڈھونگ وہ بھی نہیں جو آپ کو بتایا ہوا تھا۔ کیونکہ میری بیگم میری دُہری کزن ہیں۔ ان کے والد میرے ماموں اور والدہ میری پھوپھی ہیں۔ 😊
اب بہت بہتر ہے بٹیا پر کمر میں چوٹ بہت زور سے لگی ہے !!!
کیا ہوا آپا! آپ کو کیسے چوٹ لگ گئی؟
 

سیما علی

لائبریرین
ڈھونگ وہ بھی نہیں جو آپ کو بتایا ہوا تھا۔ کیونکہ میری بیگم میری دُہری کزن ہیں۔ ان کے والد میرے ماموں اور والدہ میری پھوپھی ہیں۔ 😊

کیا ہوا آپا! آپ کو کیسے چوٹ لگ گئی؟
ذرا سی بارش کیا ہوئی بھیا سیڑھیوں پر پانی تھا لاکھ سنبھلنے کے باوجود پاؤں سلپ ہوگیا۔ بس پھر کیا تھا پہلے گھٹنا ٹوٹا تھا ۔پھر کمر ٹوٹ گئی ۔۔۔ اللہ بہتر کرنے والا ہے وہ ہمیں تکلیف تو بہت ہوئی لیکن فائدہ بھی ہوا کہ اُسکی یاد میں تڑپ زیادہ ہوگئی۔۔۔
آپ سب کے لئے بہت ساری دعائیں اور السلام علیکم ۔۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے !!! ہماری اتنی فکر کرتے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی میں بھیا چھوٹی بڑی تکلیفیں آتی رہتی ہیں ۔۔یہ کبھی نرم ہے کبھی گرم سب کو جھیلنا ہے ۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62
 

سیما علی

لائبریرین
ژولیدہ حال ہو جاتا ہے انسان پر جب نظر اُس کی بیشمار نعمتوں پر پڑتی ہے تو بے انتہا شرم آتی ہے ۔۔اباّجان ہمارے کہتے تھے کبھی اپنے سے اوپر نہ دیکھو اپنے سے کم دیکھو گے تو ہمیشہ شکر گذار رہو گے ۔۔۔۔
 
Top