محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
کوڈ تو واقعی بہت خوفزدہ کرتا ہے۔غنیمت ہے کہ ڈاکٹر کو دکھا کر دوا لے لی جائے آجکل وائرس بڑے خطرناک ہیں ۔کوڈ کے تو نام سے ہی ڈر لگتا ہے ۔
دوائی تو لے لی ہے۔ لیکن بچے کس کی سنتے ہیں۔ چھوٹی بیٹی کو بیگم نے کہا کہ جرابیں پہن لو تو کہنے لگی کہ بڑی ہو کر پہنوں گی۔ جوتے پہننے کے لیے کہتی ہے کہ جوتا پہنو ورنہ بیمار پڑ جاؤ گی۔ فوراً جوتے کے بغیر فرش پر چل کر کہتی کہ دیکھو کہاں بیمار ہوئی ہوں۔ اور اگر غصہ دکھایا جائے اسے تو کہتی ہے کہ میں آپ کی بیٹی نہیں بنوں گی۔ 😊
پھر ایک عدد اپنی ماں کا تھپڑ کھاتی ہے تو سارے نخرے نکلتے ہیں۔ 😊