سیما علی

لائبریرین
طلبہ و شہریوں کاخاصہ رش تھا ایکسپو سینٹر پر ہم پڑھ رہے تھے سوچا ہے آج جانے کا ۔۔۔جدید دور میں موبائل اور مختلف اپلیکیشنز نے بچوں کو کتب سے دور کردیا ہے ،اس طرح کے کتب میلے سے بچوں میں کتابوں کے فائدے اجاگر ہونگے ۔
 

عظیم

محفلین
ظالم وقت بھی اجازت نہیں دیتا اور کچھ طبیعت بھی کتابوں کی طرف نہیں آ پاتی میری، بہت بار سوچا ہے کہ مطالعہ کا شوق پیدا کروں، یہی حال شاید دوسروں کا بھی ہو
 

الف عین

لائبریرین
عجیب حالت ہوئی میری تو جب اپنی عزیز از جان کتابیں یوسف زئی اردو ریسرچ سینٹر کو بھجوائیں ۔ مگر کیا کیا جائے، اب امریکہ ہجرت کرنے کا پلان ہے مارچ میں ۔
 

عظیم

محفلین
مجھے بھی اکثر رات کو ہی وقت ملتا ہے، اس وقت کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے تو میں یہاں آنا مناسب نہیں سمجھتا۔
 
مجھے بھی اکثر رات کو ہی وقت ملتا ہے، اس وقت کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے تو میں یہاں آنا مناسب نہیں سمجھتا۔
نہیں اس میں کوئی مضائقہ نہیں، یہاں ساری دنیا سے محفلین شامل ہیں، آپ کا رات گئے کا وقت کئیوں کے لئے علیٰ الصبح یا دوپہر کا ہو سکتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
یوں تو میکائیل کے آنے کے بعد ہماری مصروفیت بڑھ گئی ہے ۔لیکن آج کل شادیوں میں حاضری بھی وجہ ہے بڑی ہے ۔لوگ ہر فنکشن بہت دیر سے شروع کرتے ہیں ۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 
Top