عظیم

محفلین
دال کا حلوہ یا گاجر کا؟ ویسے اس موسم میں گاجر کے حلوے کے ساتھ سبز چائے کا چرچا عام ہے، وعلیکم السلام
 

سیما علی

لائبریرین
خیر تو ہے، حلوے کا ذکر سن کے محفل ویران کیوں ہو گئی
بھئی ہم نہیں مانگیں گے لیکن اپنی خیر خبر تو دیں احباب
السلام علیکم
ڈال رہے ہیں اپنا حصۂ کہہ کر وعلیکم السلام !
شکیل بھائی کیسے مزاج ہیں آپکے بھابھی کی خدمت میں ہمارا سلام پیش کردیجیے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
دال کا حلوہ یا گاجر کا؟ ویسے اس موسم میں گاجر کے حلوے کے ساتھ سبز چائے کا چرچا عام ہے، وعلیکم السلام
ذرا یہ تو بتائیے کہ حلوا دال کا کھانا ہے یا گاجر کا عظیم میاں اور سبز چائے کے بجائے کشمیری چائے پیجیے ۔۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
زبردست موتی چور لڈو ہونگے جو یاد آرہے ہیں
ہم ابوظہبی میں ہوتے تھے تو وہاں ایک Kwality Sweet نام سے بھارتی دکان تھی
جہاں سے لڈو لے کر کئی گھروں کو بھیجی سب کو پسند آئے اور بہت سو نے تو فرمائش کر کے منگوائی ۔
اب سنا ہے بند ہوگئی ہے ۔
اس دکان کے علاوہ کسی اور کے لڈو ہمیں ابھی تک پسند نہیں آئے۔
 
ژولیدہ حال ہیں ہم تو پھر
اس قسم کے لڈوؤں سے کبھی کوئی سابقہ ہی نہیں پڑا۔ جب سے دادی اماں دنیا سے رخصت ہوئیں اپنا خاص انڈین ذائقہ بھی ساتھ ہی لے گئیں، ان کے بعد تو کبھی ایک دو بار کسی کے ہاں کوئی لڈو کھایا، مگر پھر پکی اور سچی توبہ ۔۔۔۔
اب ابو ظہبی کے یہ ذکر کردہ لڈو کبھی کھانے کاکوئی موقع ہاتھ آئے تو بتائیں گے ان شاء اللہ۔
 
Top