الف عین

لائبریرین
کراچی کی طرح ہی یہاں بھی سردی ہفتے بھر جاری رہ کر ختم ہو گئی، اب بھی مسجدوں میں ظہر سے مغرب تک تو پنکھے چلتے ہی ہیں!
 
لیکن لرزا تو بدن پر ابھی سے طاری ہے۔ اور یہ آپ کے موسمیات والوں نے بارش کی پیشن گوئی پتا نہیں پکوڑوں کی حرص میں کی ہے یا واقعی ۔۔۔لگ پتا جائے گا اگر ہو گئی تو ۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
لیکن لرزا تو بدن پر ابھی سے طاری ہے۔ اور یہ آپ کے موسمیات والوں نے بارش کی پیشن گوئی پتا نہیں پکوڑوں کی حرص میں کی ہے یا واقعی ۔۔۔لگ پتا جائے گا اگر ہو گئی تو ۔۔۔
میرے خیال میں کچھ دنوں میں ہوجانے کے امکانات ہیں بارش کے
نہیں تو سردی تو بڑھے گی کیونکہ بلوچستان میں اور اندورن سندھ میں بارش ہورہی ہے کہیں کہیں جسکی وجہ شمالی ہوائیں ٹھنڈیہاں لے آئیں گی۔
 

سیما علی

لائبریرین
خیریت ہمارے یہاں بھی نہ تھی ہماری شہزادی زوئی گر گئیں اور بہت چوٹ آئی پروردگار نے بڑا کرم کیا پھر بھی چہرے پر لگی اور دانت ٹوٹے ۔گو دودھ کے دانت ہیں پر چھوٹی سی ہیں اللہ پاک جلدی سے اچھا کر دے ۔اور ایمان کی بھی طعبیت ٹھیک نہیں ہسپتال میں رہیں نمونیا کا اثر ہے ۔۔بس دل بڑا پریشان رہا ۔دوری بھی بڑی تکلیف دہ چیز ہے ۔۔۔
 
Top