سیما علی

لائبریرین
تو ثابت ہوا کہ کہ ہماری عمر کی تو اب بھی کہتی ہیں کھانا کھا لو ۔۔یہ تو نہیں کہتیں گھر سے پی کے آئیے 😃
ذرا یہ تو پوچھیے یہ گھر سے پی کے آنے والا معاملہ کیا ہے ۔۔دراصل جب پی آئی اے نے ام الخبائث پر پابندی لگائی تو ۔۔ایک صاحب جو پی آئی اے میں سئنیر پرسر تھے ۔۔بعد میں ہمارے بینک سے منسلک ہوئے ۔۔بتاتے ہیں کے لوگوں کو عادت پڑی ہوئی تھی بُری ،تو جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی مانگتے تو ہم لکھ کے لگا دیتے ۔۔ گھر سے پی کے آئیے یہ ہے پی آئی اے ۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ذمےداریاں ہیں یہ رشتے داریاں نبھانا بھی
رشتے بہت نازک ہیں یہ ۔۔۔رضا نے تو ہمیں بتایا ہی نہیں تھا بس کہا ماں صدقہ کر دیجیے گا ۔۔۔ہر دو دن بعد اُنکی ساس کا فون آیا جس سے پتہ چلا ہم رونے لگتے تو بس پھر کہتے ہیں اسی لئے تو آپکو بتاتے نہیں ہیں ۔۔مالک سب کو اپنی امن میں رکھے آمین ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیما خالہ فریکچر وغیرہ تو نہیں ہوا نا؟
شکر ہے !!!! ناک آنکھ اللہ پاک نے بچا لی ۔۔
شریر بھی نہیں ہے بچی بس ہونی کو کون روک سکا ہے بٹیا۔۔دو دانت ٹوٹ گئے اور ہونٹ پر بہت لگی بیٹا ۔۔
بچوں پر اللہ کا بڑا کرم ہے ۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
صد حیف ۔اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم کا معاملہ فرمائے اور آفات و بلیات جیسے نظر بد وغیرہ سے ہم سب کو بچائے رکھے۔آمین
 

سیما علی

لائبریرین
صد حیف ۔اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم کا معاملہ فرمائے اور آفات و بلیات جیسے نظر بد وغیرہ سے ہم سب کو بچائے رکھے۔آمین
ضروری ہے کہ بچوں پر سے روزآنہ صدقہ نکالا جائے ۔پروردگار نظرِ بد سے محفوظ رکھے ۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
طریقہ ہی بدل گیا ہے آج کل کی نسلوں میں اولاد کی تربیت کا۔ اب تو والدین بھی موبائل فونوں میں مشغول رہتے ہیں اور بچے بھی!
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر ہے جناب وقت وقت کی بات ہے
یہ اس وقت کی بات ہے۔
عادت بنا لی ہے والدین نے کہ Gadgets پکڑائے بچوں کے ہاتھ میں اور خود مصروف اپنے اپنے فون میں یا زیادہ سے زیادہ بےبی ٹی وئی لگا دیا ۔۔اور بچے بیچارے بے بی شارک میں مصروف ہوگئے ۔۔۔
 

عظیم

محفلین
لیکن ہر بار ایسا بھی لگتا ہے کہ اس بار گرمی یا سردی پچھلی دفعہ سے زیادہ ہے۔ شاید کسی اور نے بھی ایسا محسوس کیا ہو!
 

سیما علی

لائبریرین
نعمتوں میں سے ایک ہے اللہ کی گرمیاں سردیاں ،خزاں و بہار ۔۔۔ہر موسم کا مزا ہے اپنے ملک میں ۔۔۔۔
 
Top