عظیم

محفلین
ذرا یہ بتائیے کہ پھر ڈاک لے کر کون آتا ہے؟
رکا ہوا ہے یہاں پاکستان میں تو ڈاک وغیرہ کا سلسلہ، لیکن انگلینڈ میں یہ نظام ابھی بھی کار فرما ہے،بینک اسٹیٹمنٹس اور اس طرح کے دوسرے ڈاکومنٹس ڈاک کے ذریعہ ہی پہنچتے ہیں۔ ضرور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ڈاک کا نظام فعال ہو گا
 

سیما علی

لائبریرین
طریقہ برقی ڈاک کے انبار سے نبٹنے کا آسان کیسے کیا جائے ۔۔کبھی کبھی تو لگتا ہےجنک میل میں ضروری میل بھی چلی جاتیں ہیں۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظرافت کے اختصار کی خوبی یہ ڈھیروں ڈھیر پڑھنا نہ پڑے ۔۔جیسے پطرس فرماتے ہیں۔
”بھونکتے ہوئے کتے کاٹا نہیں کرتے، یہ بجا سہی لیکن کون جانتا ہے کہ ایک بھونکتا ہوا کتا کب بھونکنا بند کر دے اور کاٹنا شروع کر دے۔“
 

سیما علی

لائبریرین
قرینے کی بات کہ مصنف کے نام میں کوئی نقطہ نہیں ۔۔ولی محمد۔جس مکتبہ سے یہ چھپی اس کا نام ہے۔۔دار العلم ہے حیرت انگیز طور پر اس میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے۔ ۔250 صفحات کی اس کتاب میں ایک بھی نقطہ نہیں ،یہی سیرت نبوی ﷺ کا معجزہ ہے۔اقتباس اسی کتاب سے ہے۔ رسول اللہ ﷺکی والدہ کی گود اس ولدِ مسعود سے ہری ہوئی ، اور وہ اہلِ عالم کی اصلاح کے لیے مامور ہوکر مولود ہوا۔اسی لمحۂ مسعود و محمود کے لئےسارا عالمِ مادی کھڑا رہا، اور اسی ولدِ مسعود کو "لولاک” کا عہدۂ مکرم عطا ہوا۔
 
Top