سیما علی

لائبریرین
خالہ اتنا یاد کرتیں ہیں مگر بھانجے کو بالکل خالہ کی یاد نہیں آتی ۔۔۔آجائیں جلدی چائے اور پراٹھا آپکے لئے انتظار کر رہا..

IMG-0864.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

راولپنڈی والے بھی آ سکتے ہیں کیا؟
زبردست موسم ہے شمشاد بھیا آپ کے شہر کا ۔۔۔آج تو قسمت جاگ اٹھی اس لڑی کی ۔آپ تشریف لائے ہم روز آپکو یاد کرتے ۔۔
 
راولپنڈی والے بھی آ سکتے ہیں کیا؟
صرف راولپنڈی ہی نہیں راول پنڈی کے قرب وجوار سے بھی آنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے چشمِ ماروشن دلِ ماشاد کہنے والے بفضلہٍ یہاں موجود ہیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شمشاد صاحب آئے بڑے عرصے بعد
سب کو السلام علیکم
اور عظیم صاحب کو وعلیکم السلام۔
صیا د مسکرائے قید میں ہے بلبل ۔۔۔۔یاد آرہا تھا ہمیں ۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 
ضابطے کے مطابق ض جملے کا آغاز تھا کہنا مگر راولپنڈی سے متعلق ہے ۔ شبستان سنیما سے الف کی طرح ایک سیدھی سڑک جب راجہ بازار پہنچتی ہے تو یہاں کراچی کی طرح ناگن چورنگی والی صورتحال بن جاتی ہے یعنی سیدھے ہاتھ پر اناج منڈی اور سلطان دے کھو کو جانیوالی سڑک ہے ۔ راستے میں خورشیدسنیما اپنی خستہ حالی کا قصہ زائرین کے گوش گزارکرتا نظر آئے گامگر کوئی بھی تو اس قصے کو درخورِ اعتنا نہیں گردانتا ۔ راجہ بازار سے الٹے ہاتھ پر جو سڑک جارہی ہے وہ لیاقت باغ کی سیرکراتی مری روڈ سے جاملتی ہے اور راجہ بازار سے ہی ایک سڑک ترچھی نظر وں سے عاشقِ دلگیر کا سینہ چھیدتی کشمیری بازار لے جاتی ہے یہاں لائین سے ہوٹل ہیں بکرے کے پائے دیگوں اور بڑے بڑے کونڈوں میں بھاپیں اُڑاتے پائے کے شوقینوں کے لیے دعوت طعام ہیں ۔راجہ بازار سے ہی ایک اور سڑک لہرا کر جو چلتی ہے تو گوالمنڈی سےہوتی ، نالہ لئی کے پل سے گزرتی سٹی صدر روڈ سے گھوم کر ریلوے اسٹیشن پہنچا دیتی ہے کہ آپ ٹرین میں سوار ہوں اور کراچی آجائیں اور یہاں آکر ناگن چورنگی ملاحظہ فرمائیں اور بتائیں کیا یہ کراچی کا راجہ بازار نہیں یا وہ راولپنڈی کی ناگن چورنگی نہیں تھی جہاں سے ابھی ابھی ہم ہوکر گزرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طائرِ خیال غور کرے تو راول پنڈی کے راجہ بازار اور کراچی کی ناگن چورنگی میں واضح تفریق یہ ہے کہ راجہ بازار میں ٹریفک کے علاوہ پیدل چلنے والوں کا بھی خاصا رش ہوتا ہے۔کراچی کی ناگن چورنگی میں یہ بات نہیں یہ تو ایک گزرگاہ ہے جو اہلِ کراچی کوچھ مختلف جہات میں سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے اس لیے یہاں انواع و اقسام کی ٹرانسپورٹ بکثرت ملے گی۔
 
آخری تدوین:
Top