سیما علی

لائبریرین
زحمت نہیں کی ہم نے بھی اور ڈر لگتا ہے لیاری جاتے اس لیے ہم بھی کبھی نہیں گئے آپا ۔
ژوب چلے گئے بھیا پر نہیں گئے تو لیاری نہیں ۔۔پیدا کراچی میں ہوئے ۔۔اسکول کالج یونیورسٹی سروس سب کراچی میں اسکے باوجود اتنا کچھ سن رکھا ہے کہ کبھی ہمت نہ کی ۔۔۔حالانکہ ہمارے ایک کولیگ وہاں رہتے تھے ...بلوچ اور انتہائی نفیس ..... ہم حیران ہوتے کے نبیل گبول کے قریبی رشتے دار ہونے کے باوجود ان سے بالکل مختلف اور لوگوں کے کا م کرنے والے۔۔۔/

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

شکیل کہتا ہے موت یا مرجانے کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ ہم عامی و ناتمامی اور سراپاناکامی بھی اُن عظیم ہستیوں میں مل جائیں گے جو ہم سے پہلے خدا کے پاس چلے آئے مگر اقبال کیاکہہ رہے ہیں:
جوہرِ انساں عدم سے آشنا ہوتا نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھ سے غائب تو ہوتا ہے فنا ہوتا نہیں​
گویامرکے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
ڑے وجی بھیا آپ کبھئ لیاری گئی ہیں ۔۔ہم تو بوڑھے ہوگئے پر لیاری ایلسپریس تو دیکھا پر لیاری نہیں ۔۔۔۔
صبح صبح ایک واجہ سے بات ہوئی ہماری
اور لیاری گئے کافی عرصہ ہوگیا
ہمارے ایک رشتے دار ایک دکان ہے نشتر روڈ کے بلکل شروع میں جہاں لوہے کے کارخانے ہیں وہاں بہت سے ملاقات رہی
پھر اسی طرح چاند بی بی روڈ سول ہسپتال کے دوسری طرف فٹبال گراونڈ تھا وہاں بھی کافی رش ہوتا ہے مکرانی بھائیوں کا
ہمارےتقریبا سارے بزرگوں کی میوہ شاہ قبرستان میں ہے اور وہاں ایک گورگن ہوتا تھا اللہ اسکی مغفرت کرے ایدو جو کہ ایک مکرانی تھا
ہمارے کتنے ہی بزرگوں کی قبر تیار کی تھی اس نے ۔
 
ضروری ہے بتانا کہ ہم گئے نہیں مگر کئی لوگوں کو جانتے ہیں جنکا تعلق لیاری سے ہیں اور بہت اچھے لوگ ہیں وہ تینوں !
سب سے اول نمبر پر ہماری صبر النساء ہیں جو گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں ہماری مدد گار ہیں انتہائی ایماندار اور اچھی لڑکی ہیں ۔۔۔
دوسرے نمبر پر ہمارے شوکت ہیں جو اپاڑٹمنٹ میں دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔۔
وہ بہت اچھے ہیں ۔۔
تیسرے نمبر پر شبیر ہیں جو آفس میں آکشن کے اشتہارات کو ذمہ داری سے دیکھا کرتے ۔اور اپنا کم انتہائی ذمہ داری سے کرتے کبھی کسی کو شبیر سے شکایت نہیں ہوتی ۔۔تینوں کو دیکھ کر نہیں لگتا ہے کہ انکا تعلق اےک ایسے علاقے سے جہاں دادل ،عزیز بلوچ ،قادر مکرانی جیسے لوگوں کا تعلق ہے۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
شکیل کہتا ہے موت یا مرجانے کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ ہم عامی و ناتمامی اور سراپاناکامی بھی اُن عظیم ہستیوں میں مل جائیں گے جو ہم سے پہلے خدا کے پاس چلے آئے مگر اقبال کیاکہہ رہے ہیں:
جوہرِ انساں عدم سے آشنا ہوتا نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھ سے غائب تو ہوتا ہے فنا ہوتا نہیں​
گویامرکے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔
طیور کا جہاں او ر علامہ محمد اقبال ؀
سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے فطری شاعری کی اس طور سے دعوت دی ہے کہ کہ اگر انسان فطرت سے آشنا ہو جائے تووہ اپنے اندر وہ صلاحیت پیدہ کر سکتا ہے جو لا لہ و گل کے سکوت سے معانی و مطالب اخذ کر لے ۔۔۔۔
خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوت لالہ و گل وسے کلام پیدا کر

۔۔۔۔۔چِہ جائے کِہ یہاں تو انسان

جوہرِ انساں عدم سے آشنا ہوتا نہیں
آنکھ سے غائب تو ہوتا ہے فنا ہوتا نہیں
رختِ ہستی خاک، غم کی شُعلہ افشانی سے ہے
سرد یہ آگ اس لطیف احساس کے پانی سے ہے
آہ، یہ ضبطِ فغاں غفلت کی خاموشی نہیں
آگہی ہے یہ دل‌آسائی، فراموشی نہیں

اسلام دین فطرت ہے اور اقبال شاعر اسلام۔ بحیثیت شاعر اقبال فطرت سے کس طرح دور رہ سکتے ہیں۔۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
ضروری ہے بتانا کہ ہم گئے نہیں مگر کئی لوگوں کو جانتے ہیں جنکا تعلق لیاری سے ہیں اور بہت اچھے لوگ ہیں وہ تینوں !
سب سے اول نمبر پر ہماری صبر النساء ہیں جو گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں ہماری مدد گار ہیں انتہائی ایماندار اور اچھی لڑکی ہیں ۔۔۔
دوسرے نمبر پر ہمارے شوکت ہیں جو اپاڑٹمنٹ میں دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔۔
وہ بہت اچھے ہیں ۔۔
تیسرے نمبر پر شبیر ہیں جو آفس میں آکشن کے اشتہارات کو ذمہ داری سے دیکھا کرتے ۔اور اپنا کم انتہائی ذمہ داری سے کرتے کبھی کسی کو شبیر سے شکایت نہیں ہوتی ۔۔تینوں کو دیکھ کر نہیں لگتا ہے کہ انکا تعلق اےک ایسے علاقے سے جہاں دادل ،عزیز بلوچ ،قادر مکرانی جیسے لوگوں کا تعلق ہے۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

ظاہر ہے ہم نے ایک تصویر بنا رکھی ہے ہر علاقے کی جو مشہور ہوجاتی ہے
حالانکہ ہمیں ہر انسان کو اسکے کردار سے جانچنا چاہیئے
 
Top