کیسے کوئی بھول سکتا ہے رفیع کو! جس نے رفیع کو سنا ہی نہیں، اسے موسیقی سے نا بلد سمجھتا ہوں
نہ جی محمد رفیع ، محمد رفیع ہیں ۔میدان میں اُترے تو مسعود رانا بھی تھے یہاں اور وہاں انڈیامیں مہندرکپور کو پھینکا گیا مگر رفیع کی آواز کی معصومیت،گلے کا رس اور اونچے ترین سُر کو پانے کی صلاحیت نہ تو مسعود رانا اور نہ مہندر کپور پا سکے ۔ اِس لیے رفیع کی جگہ اب تک خالی پڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

عظیم

محفلین
ایک ہی تھے رفیع، واقعی
رفیع ، لتا، مکیش اور کشور، آوازیں بھی کمال اور شاعری بھی بہت بہتر تھی اس دور کے گانوں کی
 

سیما علی

لائبریرین
جلدی سے ہم بناتے ہیں سب کے لئے چائے ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 

سیما علی

لائبریرین
حلوا بھی کھا لیجیے ۔۔صبح صبح بنایا ہے ۔۔۔

IMG-1123.jpg
 
جہاں چائے وہاں رائے
چلیں میں اِس نئے محاورے کو اپنی تینوں ڈائریوں میں نوٹ کرلیتا ہوں ۔ پہلی کا نام ۔’’نامہ‘‘ دوسری کا ۔’’روزنامہ ‘‘ اور تیسری ڈائری کا نام جو میں نے رکھا ۔ ’’بروز نامہ ‘‘ ہے ۔
 

عظیم

محفلین
خرچہ کم کرنا ہو تو موبائل کے نوٹ پیڈ کو بھی بطور ڈائری استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اس جدید دور میں تو موبائل نے بہت سی چیزوں کی ضرورت کو ختم ہی کر دیا ہے
 
خرچہ کم کرنا ہو تو موبائل کے نوٹ پیڈ کو بھی بطور ڈائری استعمال کیا جا سکتا ہے؟
مگر ڈیٹا ضایع ہوگیا ، جس کی ہزار صورتیں ممکن ہیں ، تو غالب کا فرمان بعدمرنے کے ۔۔۔۔۔۔۔الخ ، کہاں جائے گا؟
ویسے مشورہ دُرست اور تجویزصائب ہے ۔ اور میں اپنے فون کو اِس مقصد کے لیے استعمال بھی کرتا ہوں مگر قلم و قِرطاس کی اہمیت سے مُفر نہیں۔ اُردُو کا بیڑا غرق کرنے میں حضرتِ موبائل پیش پیش ہیں ۔
 
Top