سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:
اب ایک نیا سلسلہ شروع.....
تو یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے ۔یہ بات اہلِ ایمان ہی جانتے ہیں کہ موت پر انسان کا خاتمہ نہیں ہوجاتا بلکہ یہ ایک نئے مرحلے میں داخل اور ایک نئے سلسلے میں شامل ہوجاتاہے ۔۔۔۔۔
 
ٹروے لڑانا،میراخیال ہے ٹامک ٹوئیاں مارنے کے ہم معنی ہے۔خیر اِسی بہانے ڈکشنری یاد آئی دیکھا تو ایک حیرت انگیزانکشاف ہوایعنی ٹامک ٹوئیاں نہیں ٹامک ٹوئیے مارنا ڈکشنری کی زینت ہے مگر میں نے اپنے بزرگوں سے ٹامک ٹوئیاں سنا ہے شاید میرے سننے اور یادرکھنے میں غلطی ہو ۔ افسوس وہ تمام بزرگ خاک کے بستر میں دبکے حشر کے انتظار میں ہیں،خاک سے پوچھنے کا بھی مقدورنہیں، کیا کروں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
چائے وہ بھی غیر مرئی چائے پلانے والی کا نام ہے جو ممکن ہے اے آئی کیریکٹر ہو
حق تو یہ ہے کہ کبھی کبھی میں سیماعلی اور جاسمن کو ایک ہی شخصیت کےدو روپ سمجھتاہوں مگر یہ طے ہے کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی کے رہین ِ منت کریکٹرز نہیں اور ہوں توعجب بھی نہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ وقت بھی دور نہیں کہ اصلی انسان اے آئی کریکٹرز کے ملازم ہوں اور وہیں سے انھیں احکامات صادر ہوں اور یہ اُن کی بجاآوری میں اپنی ’’استعداد ِکار ‘‘کے مطابق سرگرمِ عمل ہوں۔۔۔
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
خدا کی خدائی کو بھی انٹیلیجنٹ ڈیزائن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی شاید قدرت کے رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد فراہم کرے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا یہ بتائیے کہ آپ نے اب تک کتنے ڈول پیے ہیں؟ 🙂
رحمت ہو اللہ پاک کی آپ پر اور آپکی نصف بہتر اور بچیوں پر ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 
شکیل احمد خان تئیس کوانکار کا یارا نہیں اور غزہ سے متعلق آپ کی تحریری کاوشوں کے وقیع الشان اور رفیع المقام ہونے سے انکار کرنابھی اِسے گوارہ نہیں۔۔۔۔۔
 
Top