سیما علی

لائبریرین
صبر عطاء فرمائے اللّٰه پاک غزہ والوں کو، اور مسلم امہ کو ان کی مدد کرنے کی توفیق۔
ضروری ہے مسلم ممالک کے درمیان مذہب کی بنیاد پر بھائی چارے کا تصور ۔۔۔۔۔پر حقائق کے برعکس ہے۔۔۔مسلم امہ کو صرف دعاؤں کے لیے کہا جا رہا ہے۔ عملاً کچھ نہیں کرنا۔ کوئی مسلمان ملک، کوئی مسلم حکمران، کوئی بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کو ظلم سے بچانے کے لیے کھڑا نہیں ہورہا ۔۔۔
مشکوٰۃ المصابیح - جنگ کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5318
یہودیوں سے فیصلہ کن جنگ کی پیشین گوئی
حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک مسلمان یہودیوں سے نہ لڑ لیں گے چناچہ اس لڑائی میں مسلمان یہودیوں کو بڑی مار ماریں گے یعنی ان پر غالب آجائیں گے یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپتا پھرے گا اور وہ پتھر درخت یہ کہے گا کہ اے مسلمان، اے اللہ کے بندے، ادھر آ میرے پیچھے یہودی چھپا بیٹھا ہے اس کو مار ڈال، مگر غرقد ایسا نہ کہے گا کیونکہ وہ یہودیوں کا درخت ہے۔ (مسلم)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طور طریقے ہی مسلمانوں والے نہیں رہے۔ وگرنہ وہ کون سا مقام ہے جس پر ہمیں قرآن و سنت سے رہنمائی نہیں ملتی۔ آج تو فلسطین (خاص طور پر غزہ) والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن خاتم المرسلین و انبیاء صلی اللّٰه علیہ و سلم اس کے بارے میں بھی واضح حکم فرما گئے تھے۔

حضرت ابن عباسؓ کی روایت میں ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا:

أول هذا الأمر نبوة ورحمة، ثم يكون خلافة ورحمة، ثم يكون ملكا ورحمة، ثم يكون إمارة ورحمة، ثم يتكادمون عليه تكادم الحمر فعليكم بالجهاد، وإن أفضل جهادكم الرباط، وإن أفضل رباطكم عسقلان۔

"سب سے پہلے نبوت و رحمت ہوگی، پھر خلافت و رحمت ہوگی، پھر بادشاہت ورحمت ہوگی،
اور پھر امارت و رحمت ہوگی اور اس کے بعد لوگ اس حکومت کو حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کو گدھے کی طرح کاٹیں گے. اس دور میں تم جہاد کو لازم پکڑنا، اور تمہارا افضل جہاد الرباط (یعنی سرحدوں کی حفاظت) ہے اور افضل رباط عسقلان شہر کا رباط ہے."

[المعجم الكبير الطبراني:11138، مجمع الزوائد: 8964، سلسلة الأحاديث الصحيحة: 3270]

نوٹ: "غزہ" عسقلان کا ایک حصہ ہے۔
 
طور طریقے ہی مسلمانوں والے نہیں رہے۔
ظہرکے وقت اور فجرمیں یہ تفاوت پیک پر نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔کیا اِس کے اثرات مترتب نہ ہوں گے؟ہمارے یہ رنگ ڈھنگ ہمارے بچے نہیں دیکھ رہے ؟ جن سے ہم اپنی ذات سے زیادہ پیار کرتے ہیں مگر دراصل زبانِ حال سے یہ بیان کرتے ہیں کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی خدانخواستہ خدانخواستہ ۔۔۔۔۔۔۔
 
عقلِ سلیم کہتی ہے ہمیں کسی کو براکہنے یا برائی سے یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہم اپنے حق میں خو د بڑی خرابی کے مرتکب ہیں، یہ ہےایک بات ،اور ایک بات اور کہ کسی ملک کسی قوم یا قبیلے کے پاس دشمن کے لیے جو ایک خطرناک اسلحہ ، مہلک ہتھیاراوراُس کانام تک مٹادینے والی قوت نئی پود کی صورت میں ہوتی ہے اگر وہ ملک وقوم ،وہ قبیلہ پتہ مار کر اُس کی تربیت کرنے کی بجائے اُسےدشمن کے دئیے ہوئے کھلونوں سے کھیلنے اور بہلنے کے لیے آزاد چھوڑ دے اور اِسی عالم میں وہ بڑے ہوجائیں تو اب گویا یہ خطرناک اسلحہ ، مہلک ہتھیار اور جان لیواقوت اپنے ہی ملک وقوم اور قبیلے کے لیے عافیت کا نشان نہیں عقوبت کا پیغام ہے ۔۔۔۔۔۔
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ،!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

فوری طور پر ہم بھی سلام کا جواب دیئے دیتے ہیں۔

وعلیکم السلام ورحمة اللّٰہ و بركاته
قبلہ درست ہو تو روفی بھیا جیسے اوصاف ہوتے ہیں ۔۔۔
جیتے رہیے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
کبھی کبھی ہم نے قبلہ درست نہ ہوتے ہوئے بھی انسانیت کے جامے میں لوگ دیکھے ہیں ۔۔۔

اپنے کردار سے گرتے ہوئے بندے دیکھے
میں نے انسان کی صورت میں درندے دیکھے
گرچہ جوش میں لکھتے چلے گئے پر ترتیب خراب نہ ہوئی ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گل بٹیا کہاں ہیں۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 

لاريب اخلاص

لائبریرین
قبرستان جنت البقیع کا اصل نام بقیع الغرقد اسی لیے ہے کہ جس جگہ یہ قبرستان ہے پہلے وہ غرقد کی جھاڑیوں کا خطہ تھا۔غرقد " ایک جنگلی درخت کا نام ہے جو خاردار جھاڑی کی صورت میں ہوتا ہے، مدینہ منورہ کا یہ درخت مدینہ منورہ کے اطراف صحراوں میں بھی پایا جاتا تھا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ مسلمان یہودیوں سے جنگ کریں اور مسلمان انہیں قتل کر دیں یہاں تک کہ یہودی پتھر یا درخت کے پیچھے چھپیں گے تو پتھر یا درخت کہے گا اے مسلمان اے عبد اللہ یہ یہودی میرے پیچھے ہے آؤ اور اسے قتل کردو سوائے شجرِ غرقد کے کیونکہ وہ یہود کے درختوں میں سے ہے۔
ہماری اچھی سیما علی آپ کی کیا بات ہے !
سلامتی کی دعائیں!
 

سیما علی

لائبریرین
Top