سید عاطف علی

لائبریرین
ضروری ہے اس کے لیے مٹی کا جذب کرنے کی خاصیت رکھنا۔ تبھی تو اثر لے گی۔ ورنہ کہنے کو تو گھڑا بھی مٹی ہی کا ہوتا ہے۔ اور چکنا گھڑا۔۔۔ توبہ توبہ۔ 🤔
طبیعت تربیت پر آمادہ ہو جائے تو یہ ذہنی زرخیزی کی علامت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
پھولوں پھلوں کی اچھی اچھی باتیں کی جائیں لاٹھی ڈنڈے کو چھوڑ کر۔ ہمارے یہاں آج کل انجیروں پر بہار آ رہی ہے۔
 
تو یہاں کراچی میں اور ۔۔۔۔۔۔۔کراچی ہی کیا پورے پاکستان میں آموں کی بہار ہے۔اب پیٹیوں میں بذریعہ کیمیکل آم پکاکربیچنے کا دور ختم ہوا ۔درختوں سے گوداموں اور پھرمارکیٹ میں آتے آتے یہ پک کرخود تیار ہوجاتے ہیں ۔​
 
آخری تدوین:
ٹھنڈاپانی گرم کرو گرم پانی ٹھنڈا۔۔۔۔۔۔یہ ایک ضرب المثل ہے جو اُس وقت بولتے ہیں جب کسی کے اچھے دن جانےپر اِن کے لیےٹھنڈا پانی گرم کرو گرم پانی ٹھنڈا کرنے والے بھی رفتہ رفتہ غائب ہونے لگیں ۔۔۔۔​
 
ثابت قدمی، صبر اور تحمل سے کام لیا جائے تو آپ دیکھیں گے دن ضرور پھرتے ہیں اور رنج و غم کی جگہ راحت اور آسانیاں میسرآ کر رہتی ہیں۔۔۔۔۔۔
 
Top