سیما علی

لائبریرین
ڈانڈے اِ س مراسلے کے آپا کے مراسلے سے ملتے ہیں کہ اُنھوں نے گیت ’’میرے ساتھی ،میرے ساتھی ، میرے ساتھی خالی جام ‘‘صحیح سُنا اور میں اپنی دھن میں اُسے ’’میرے ساقی ، میرے ساقی ، میرے ساقی خالی جام ‘‘ لکھ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحیح وہی ہے جو آپا نے لکھا۔۔۔کیونکہ اب جب میں نے غور سے سُنا تو سب یعنی رفیع، ساحرلدھیانوی، روشن حتی ٰ کہ بھارت بھوشن بھی آپاکی تائید کررہے تھے۔۔
ذکر آپ سب اتنے پیار سے کرتے ہیں
اپنی آپا کا !!ڈھیروں دعائیں شاد و آباد رہیے آپ سب سے روز کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
جیتے رہیے ۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ذکر آپ سب اتنے پیار سے کرتے ہیں
اپنی آپا کا !!ڈھیروں دعائیں شاد و آباد رہیے آپ سب سے روز کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
جیتے رہیے ۔۔
رہنے دیں آپا۔ اتنی منکسرالمزاج بھی اچھی نہیں۔آپ تو سکھاتی بھی ہیں ہمیں آداب و علم کی باتیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے یہ بتانا کہ صبح پاسپورٹ آفس گئے تھے پاسپورٹ رینو کروانا تھا فیس کسقدر بڑھ گئی ہے یعنی 15575
اور وہ بھی فاسٹ ٹریک میں بھی دو ہفتے بعد ملے گا ۔۔۔۔
اور اب بعد نمازِ ظہر میکائیل کو لینے اسکول جانا ہے ۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
ضروری ہے یہ بتانا کہ صبح پاسپورٹ آفس گئے تھے پاسپورٹ رینو کروانا تھا فیس کسقدر بڑھ گئی ہے یعنی 15575
اور وہ بھی فاسٹ ٹریک میں بھی دو ہفتے بعد ملے گا ۔۔۔۔
اور اب بعد نمازِ ظہر میکائیل کو لینے اسکول جانا ہے ۔
ظاہر ہے جلدی چاہیئے تو پیسے تو دینے پڑیں گے نا ۔
لیکن یہ بتائیں اتنے پیسے کس بات کے صرف جلدی کے
 
عظیم

محفلین
ظاہر ہے جلدی چاہیئے تو پیسے تو دینے پڑیں گے نا ۔
لیکن یہ بتائیں اتنے پیسے کس بات کے صرف جلدی کے
عین ممکن ہے کہ جلدی کے ہی ہوں، ایک وقت میں تو پانچ ہزار فیس تھی
شاید تین ہزار پانچ سو فیس تھی دو ہزار اکیس میں، اور اگر جلدی چاہیے ہو تو پانچ ہزار پانچ سو دینا ہوتا تھا وجی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ضروری ہے یہ بتانا کہ صبح پاسپورٹ آفس گئے تھے پاسپورٹ رینو کروانا تھا فیس کسقدر بڑھ گئی ہے یعنی 15575
اور وہ بھی فاسٹ ٹریک میں بھی دو ہفتے بعد ملے گا ۔۔۔۔
اور اب بعد نمازِ ظہر میکائیل کو لینے اسکول جانا ہے ۔۔۔
غارت ہوں مہنگائی کے ذمہ دار غریب عوام کی طرف سے۔
 
سیما علی

لائبریرین
گم ہے کسی کی یاد میں دل صبح شام
پر یہاں لکھ نہ پاؤں میں اُس کا نام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے رام، ہائے رام ،ہائے رام
بات یہ ہے کہ غالب نے بھی اُمراء کے قصائد میں کبھی کبھی ایسا بھی کیا کہ ترانہ ٔ مدح لکھا تو ایک کے لیے مگر جب قصیدہ مکمل ہوا تواختیار و اقتدار و ادھیکار ممدوح کا ملک میں باقی نہ رہا جیسے واجد علی شاہ اختر پیاتو غالب نے قصیدے میں نام بدل دیا ۔بعینہٖ میں نے کیا کہ مجروؔح کے لکھے اِس گیت میں موقع کی مناسبت سے کچھ انجینئرنگ کرکے یہاں پیش کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
وجی

لائبریرین
ضروری ہے یہ بتانا کہ صبح پاسپورٹ آفس گئے تھے پاسپورٹ رینو کروانا تھا فیس کسقدر بڑھ گئی ہے یعنی 15575
اور وہ بھی فاسٹ ٹریک میں بھی دو ہفتے بعد ملے گا ۔۔۔۔
اور اب بعد نمازِ ظہر میکائیل کو لینے اسکول جانا ہے ۔۔۔
لیجیئے یہ ہے فہرست نئی فیس کی ہے
عظیم ، سید عاطف علی
پچھلے سال میں نے دس سال کی مدت اور 36 صفات والا نورمل 4500 میں بنوایا تھا۔
MRP-Fee-Chart-2024.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین

وجی

لائبریرین
میں نے یہ دیکھا ہے آجکل بہت سے لوگ پاسپورٹ بنوانے کی عمل کو مشکل سمجھتے ہیں
مگر ہمارے دادا نے ساٹھ کی دھائی میں جب پاسپورٹ بنوانے کی کوشش کی تھی تو بتاتے ہیں کہ دو دفعہ پولیس انکواری کرنے گھر بھی آئی
اور اس وقت کے ایک 17 گریڈ کے آفیسر جن سے خاندانی مراسم تھے کو دو سے تین دفعہ پاسپورٹ آفیس ساتھ جانا پڑا تب کہیں جاکر پاسپورٹ بنا ۔
پھر کہتے ہیں بھٹو نے پاسپورٹ بنوانے کی عمل کو آسان کروایا ۔
 
نہیں رہا اب یہ اتنا مشکل ۔۔۔اس زمانے میں ٹیلی فون لگوانے کے لیے ڈیمانڈ نوٹ بھی درخواست کے دس پندرہ سال بعد آتا تھا۔بلکہ یہ تو اسی80 کی دہائی کی بات ہے۔
 
Top