گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تمنا لاحاصل کی جستجو میں انسان اپنی زندگی کی بیشمار قیمتی ساعتیں ضائع کر دیتا ہے، مگر وہ جانتے ہوئے بھی ان خوابوں کا پیچھا کرتا رہتا ہے جو کبھی حقیقت نہیں بن پاتے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹہلنا یعنی کہ واک کرنا۔۔۔کچھ دیر کے لیے دنیا کی تمام فکروں کو بھول کر، دل و دماغ کو سکون دینے کا ایک خوبصورت طریقہ ہے۔ اس دوران زندگی کی بھاگ دوڑ میں جو چھوٹی چھوٹی چیزیں نظرانداز کر دی جاتی ہیں، ان کی اہمیت کا احساس ہوتا ہے، اور ہم زندگی کی سادہ خوشیوں کو دوبارہ سے محسوس کر پاتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثروت کا مطلب یوں تو مال و دولت اور امیری ہوتا ہے لیکن ہم نے ایک ایسی ثروت کو دیکھا جن کی جیب میں پھوٹی کوڑی تک نہ تھی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حیرانی ہوتی ہے حیران کرنے کے لیے۔۔۔ پریشانی ہوتی ہے پریشان کرنے کے لیے۔ تو پھر کہانی کس لیے ہوتی ہے بھلا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خدمت خلق انسانیت کی سب سے بڑی خوبی ہے، کیونکہ دوسروں کی مدد کر کے ہم اپنے دل کو سکون اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔
 
Top