سیما علی

لائبریرین
حلوا بھی بنا ہے سوجی کا آپکے بھائی صاحب کے لئے ۔۔۔تھوڑا سا چکھ لیجیے ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

 
زبانوں کے بارے میں پڑھ رہا تھا اور اندازے سے کہہ رہا ہوں کہ کتنی ہی زبانیں دنیا میں کبھی بولی جاتی رہی ہوں گی اور عبرانی کی طرح مرورِ وقت نے اُنھیں نابود کردیا ہوگا (گو اسرائیل جدیدعبرانی کا پرچم جیسے تیسے سنبھالےہوئے ہے ) ایسے ہی بعض الفاظ ہیں کہ اپنے وقت پر اپنا مفہوم رکھتے تھے مگر اب وہ مرحوم یا بالکل متروک ہوگئے ہیں۔یہاں اُردُو محفل میں اِس لنک سے اِسی موضوع پر کچھ قیمتی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔https://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-کے-مٹتے-الفاظ.12972/
 
آخری تدوین:
ظَن ،ظِل ،ظریف۔۔۔۔۔شکر ہے جھگڑے کی جڑنہیں۔ایسا کیوں ہے میں نے پوچھا اور اُنہوں نے کہایہ اِس لیے ہے کہ ظن اچھایا برا جب تک ظاہر نہیں ہوجاتا ردِ عمل نہیں آتا ۔ ایسے ہی ظل یعنی سایہ ایک لطیف و کریم شے ہے اسے کسی سےکیا بیر اور بعینہٖ ظریف ہے کہ ہنسائے گا مگر ستائے گا نہیں البتہ زر، زن ، زمین یہ ہیں جھگڑے اور رپھڑے ممبئی کی بولی میں بولے تو رفڑے والی چیزیں۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
پتھر کو گُہر ، دیوار کو دَر ، کرگس کو ہُما کیا لکھنا


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

 
عالی جناب کی باری آئی ۔ پکارنے پر سامنے آئے اور تقریرکا پرچہ نکالنے کےلیے جیب میں ہاتھ ڈالا اور پرچہ نکال کر پڑھنے لگے :آلو ایک کلو، چکن ایک کلو، دہی ایک پاؤ،ٹماٹرایک پاؤ، ہرادھنیا، ہری مرچیں تھوڑی تھوڑی ۔اتنا پڑھنے کے بعد احساس ہوا کچھ اور ہی پڑھ گئے ۔شکر کہ حواس گم نہیں ہوئے تھے ، تقریر جاری رکھی یہ سب چیزیں ایک غریب آدمی صرف اور صرف خوابوں میں خرید سکتا ہے ،حقیقت میں تو اِنھیں پانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،لیکن آپ نے کِرپاکی تو یہ سہانا خواب خواب نہیں رہے گا ،بالکل نہیں رہے گا ، کبھی نہیں رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
فارمولے کے مطابق علم نجوم کی رُو سے جیسے دو سعد ستارے ایک بُرج میں کچھ وقت کے لیے یکجا ہوجاتے ہیں ،تو ہوچکے دو غین عین اِس وقت ۔ اب ماہرین کے مطابق بیس ہزار سال بعد یہ موقع آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
Top