یاز

محفلین
لسی کیا پکی ہوئی بھی ہوتی ہے؟
نمک اور پانی سادہ دودھ میں ملائیں تو اس کو کچی لسی کہتے ہیں۔ دہی کی جاگ لگا کے جس کو مدھانی میں رڑکا جائے، وہ دوسری قسم کی لسی ہے۔ اگرچہ کہ اس کے لئے پکی لسی کی اصطلاح استعمال نہیں ہوتی۔
 
الف عین

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔دہی کی جاگ لگا کے جس کو مدھانی میں رڑکا جائے، وہ دوسری قسم کی لسی ہے۔ اگرچہ کہ اس کے لئے پکی لسی کی اصطلاح استعمال نہیں ہوتی۔
ثابت ہوا کہ پاکستان یا پنجاب میں اردو ہندوستانی اردو سے بالکل مختلف ہو گئی ہے جو ہماری سمجھ میں نہیں آتی۔
 
یاز

محفلین
جن الفاظ کو آپ نے سرخ رُو کیا ہے، وہ در اصل پنجابی کے ہیں۔ ان تینوں الفاظ کا درست اردو نعم البدل ہمارے علم میں نہیں ہے۔
جاگ: دودھ میں تھوڑا سا دہی ملانا تا کہ fermentation ہو جائے۔
مدھانی: وہ برتن جس میں ایک لکڑی کے آلہ کو گول گول گھمایا جاتا ہے، تاکہ اچھے سے لسی تیار ہو جائے
رڑکنا: یعنی گول گول گھمانا ۔
یہ رہی مدھانی
d8afdb81db8c-daa9db8cd986d8b3d8b1d88c-d985d8b9d8afdb92d88c-d8a2d986d8aad988daba-daa9db8c-d8a8db8cd985d8a7d8b1db8cd988daba-d8a7d988d8b1.jpg
 
آرزو

محفلین
ضروری تو نہیں کہ لسی نمک والی ہہو میٹھی لسی بھی تو بنتی ہے ۔ میری ماں تو لسی کو آدھا رگڑا دے چینی ڈال کے دیتی کیا مزے کی لسی ہو تی ہے ۔
 
دونوں کا اپنا مزہ ہے۔ چائے ہو یا لسی۔
جن الفاظ کو آپ نے سرخ رُو کیا ہے، وہ در اصل پنجابی کے ہیں۔ ان تینوں الفاظ کا درست اردو نعم البدل ہمارے علم میں نہیں ہے۔
جاگ: دودھ میں تھوڑا سا دہی ملانا تا کہ fermentation ہو جائے۔
مدھانی: وہ برتن جس میں ایک لکڑی کے آلہ کو گول گول گھمایا جاتا ہے، تاکہ اچھے سے لسی تیار ہو جائے
رڑکنا: یعنی گول گول گھمانا ۔
یہ رہی مدھانی
d8afdb81db8c-daa9db8cd986d8b3d8b1d88c-d985d8b9d8afdb92d88c-d8a2d986d8aad988daba-daa9db8c-d8a8db8cd985d8a7d8b1db8cd988daba-d8a7d988d8b1.jpg

جاگ کو تو اردو میں جھاگ کہا جاتا ہے۔
رڑنے کو گھولنا کہا جا سکتا ہے غالباً یا پھینٹنا۔
 
یاز

محفلین
راہ میں ان سے ملاقات ہو گئی۔۔۔جس سے ڈرتے تھے، وہی بات ہو گئی
وغیرہ وغیرہ
 
Top