پرسوں سے سوچ رہی ہوں کہ ہم محاورے خود کیوں نہیں بنا سکتے؟
وہ کون لوگ تھے جنہیں کسی بھی واقعے کے بعد اس طرح کے محاورے بنانے کی اجازت تھی؟ اور پھر وہ محاورے رائج بھی ہوئے. اب ایسا کون کر سکتا ہے اور کس بنیاد پہ؟
 
جہاں تک میرا خیال ہے، محاورے اور ضرب الامثال بیٹھ کر بنائے نہیں جاتے بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ خود بخود بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں۔
بہت سے پرانے محاورے ایسے ہوں گے جو اب مستعمل نہیں ہیں۔

بہرحال یہ سراسر میرا خیال ہے، جس کے غلط ہونے کے بھی قوی امکانات موجود ہیں۔
 
Top