ابن توقیر

محفلین
رہنے دیں جی۔توبہ ترکیب میں دوسرے نمبر پر کلو پسا ہوا گرم مصالحہ پڑھ کر مجھَے معدے میں ہارٹ اٹیک ہوتے ہوتے بچا۔
 
ابن توقیر

محفلین
سوال یہ اٹھتا ہے کہ ژنگہ کس زبان کا لفظ ہے۔ویسے میں گوگل میں ژنگہ نامی ڈش سرچ کرنے لگ گیا تھا۔جب ڈش نہیں ملی تو واپس آکر بریکٹ پر دھیان دیا۔تب سمجھ آئی کہ میں زیادہ ہی تیز ہوگیا تھا۔
سمائلس
 
سوال یہ اٹھتا ہے کہ ژنگہ کس زبان کا لفظ ہے۔ویسے میں گوگل میں ژنگہ نامی ڈش سرچ کرنے لگ گیا تھا۔جب ڈش نہیں ملی تو واپس آکر بریکٹ پر دھیان دیا۔تب سمجھ آئی کہ میں زیادہ ہی تیز ہوگیا تھا۔
سمائلس
شغل اچھا لگا لیتے ہیں۔ ژنگہ اردو معجم یا ماقوس میں موجود ہے البتہ ماہیت سے زبان کا اندازہ نہیں ہوا
 
ابن توقیر

محفلین
صورتِ حال عجیب سے عجیب تر ہوتی جارہی ہے کیونکہ اب میں معجم و ماقوس کی سرچنگ و سرفنگ میں لگا گیا ہوں۔سمائلس
گپ شپ میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ویسے اگر ماہیت کے اعتبار سے کسی زبان میں فٹ نہیں آرہا تو "پشتو" میں فٹ کردیں؟
 
زیک

مسافر
سوال یہ اٹھتا ہے کہ ژنگہ کس زبان کا لفظ ہے۔ویسے میں گوگل میں ژنگہ نامی ڈش سرچ کرنے لگ گیا تھا۔جب ڈش نہیں ملی تو واپس آکر بریکٹ پر دھیان دیا۔تب سمجھ آئی کہ میں زیادہ ہی تیز ہوگیا تھا۔
سمائلس
ضروری نہیں کہ ژنگہ کو کھایا جائے
 
ابن توقیر

محفلین
طلب کا خیال بھی ذہن میں پیدا ہو ژنگہ کو کھانے کا، تو حال سے بے حال کردینا ہے ژنگہ جی نے۔سمائلس

اے۔خان بھیا اس کھیل کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اس میں ہر مراسلہ حروف تہجی کی ترتیب سے ہونا چاہیے۔
یعنی اگر اوپری پوسٹ" الف" سے کی گئی ہے تو آپ "ب" سے اور پھر نیکسٹ "ت" سے ہوگی۔
 
ابن توقیر

محفلین
ضیافت کا وعدہ فرمائیے وہ بھی چکڑ چھولوں کی تو سرچنگ سے بچا لیتے ہیں:winking:

عام دعوت دی جاسکتی ہے آپ کو مگر "کٹواگوشت" کی یا "مکھڈی حلوے" کی۔یہاں کے مشہور آئٹم ہیں۔اگر چکڑ چھولوں کی ضیافت کا اہتمام کیا میں نے تو پہلے کورس کرنا پڑے گا آپ سے ہی۔
کیونکہ یہاں تو کسی نے اُن کا نام بھی نہیں سنا ہوگا۔سمائلس
 
آخری تدوین:
Top