حماد علی

محفلین
گڑ بڑ یہ ہوئ کہ عیینکیں دو ہیں اور یہ جو ہمارے چہرے پر ہے پہلی عینک ہے دوسری والی مل نہیں رہی تھی !
اوہ! سلام تو کیا ہی نہیں!
تمام لوگوں "السلام علیکم!"
 

ابن توقیر

محفلین
لاتعداد بار تو ہم سے بھی عینک گم ہوئی،اس لیے تین چار عینکیں بنائی ہوئی ہیں کہ کہیں ایمرجنسی میں دھکے نہ کھاتے پھریں۔اکثر عینک پر سوجانےیا سویرے عینک سمیت منہ دھونے کے حادثے نے تنگ کیا ہوا ہے۔
وعلیکم السلام!
 

حماد علی

محفلین
میرے ساتھ بھی ان گنت بار اس طرح کے حادثات ہو چکے ہیں، کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ عینک دوکان سے بنوائ ، لی اور گھر آتے آتے اگلی عینک کا خرچہ سر پر آ گیا ۔
 

الف عین

لائبریرین
ہم کو تو عینک لگائے اتنا عرصہ ہو گیا جتنی شاید یہاں موجود ارکان کی عمریں بھی نہ ہوں۔ 1980 سے عینک لگا رہے ہیں ہمت!
 
Top