طارق شاہ

محفلین
فیضو نواب کو آج پیدل چلتے دیکھ کر ہماری حیرانی فوراََ ہی اُن کے یہ بتانے پر بہت زیادہ افسوس اور رنجیدہ دلی میں بدل گئی
کہ جب وہ جمعہ کی نماز سے فارغ ہوکر مسجد سے باہر نکلے تو کسی نے اُنھیں اُن کی اکلوتی اور کئی سالوں کی رفیق
سائیکل سے بھی فارغ کردیا تھا
ننگے پیر مسجد سے گھر لوٹتے تو ہم نے کئی لوگوں کو بارہا دیکھا ، مگر نواب صاحب کے آج یوں بغیر سائیکل ہونے نے
ہمیں اپنے ارد گرد بے ضمیری اور بے حسی کی وہ سواریاں دوڑتی ہوئی دکھلائیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اللہ کے فضل سے ہم نے پچھلے دنوں ہرن کا گوشت خود پکا کر کھایا تھا۔ بہت ہی گرم ہوتا ہے اور گلتا بھی بڑی مشکل سے ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
جناب یہ بات معلومات کے لئے ذہن نشین کرلیں کہ
ہرن کا گوشت کھانے سے پہلے اس بات کی تسلی کرلیں کہ گوشت پاسڈ اور انسپیکٹڈ ہے
اگر ہرن خود ذبح کر رہے ہیں تو تسلی کرلیں کے کوئی پرانا زخم بدن پر نہیں
اور کان اور بدن کےکسی حصے میں ticks جسے چیچڑ یا چِچڑ بھی کہا جاتا ہے نہیں ہے
کیوں کہ ان سے ہرن کا گوشت انفیکٹڈ ہونے کا چانس ہوتا ہے اور کئی بیماری یا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں
اگر ہرن کے گوشت کھانے کے بعد( خواہ چند روز بعد کیوں نہ ہو ) بخار آئے یا چڑھے تو
بلا تاخیر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے
 

طارق شاہ

محفلین
حضرت اس کا دارومدار اس بات پر ہے آپ کہاں رہ رہے ہیں
اٹلی میں سمندری غذا پر دودھ کیا کوئی ڈیری پروڈکٹ استعمال نہیں کیا جاتا ہے جبکہ امریکہ میں اس بات کی پروا نہیں کی جاتی
پاکستان اور انڈیا میں ایسی کئی چیزوں پر زمانے سے پابندیوں کا سنتے آئے ہیں اور دیسی ٹوٹکے بہت ہیں :)
اور سب سے اہم بات کے فوڈ کس طرح پریپئر (بنایا یا محفوظ) کیا جاتا ہے ضروری ہے
یعنی ہوسکتا ہے کہ یہاں کے دودھ اور اٹلی یا پاکستان و انڈیا کے دودھ میں
جداگانہ چیزیں ہوں یا نہ نکالی گئی ہوں یا کچھ اسپیشل اضافہ کیا گیا ہو
اس لئے یہ نہیں کہ وہاں یا یہاں یہ نہیں پی یا کھائی جاتی تو وہی عمل ہمیں بھی کرنا چائیے
respect the local law :)
 
آخری تدوین:
Top