طارق شاہ

محفلین
ثابت ہی ڈال دیں پیاز ، اگر آنسوؤں کا ڈر ہے ۔ ویسے پَتّے کی بات بتاؤں
اگر پیاز ریفریجریٹر میں رکھا ہوا ہوگا، تو اُس کے کاٹنے سے
آنکھیں نہ جلیں گی نہ ہی اس کے بہانے پچھلے غموں یا یادوں پر آنسو بہائے
جا سکتے ہیں۔ ویسے اب تو پیاز بھی بُھنی ( براؤن کی ہوئی) مل جاتی ہیں ۔
جبکہ بہت سوں کو تین چار عشرے قبل اس کے پاوڈر شکل پر حیرانی رہی تھی
 

طارق شاہ

محفلین
چاٹ ، چپاتی ، کھانے، حلوے اور مٹھائیاں یہاں ایسے بنائے جاتے ہیں کہ لگتا نہیں ہم یہاں کسی اور ملک میں ہیں
مصالحہ جات اور درآمدی اجزا اور اشیاء کی تو بات ہی مت کریں ۔ اب تو آم بھی سیزن میں
امپورٹ ہوتا ہے وہاں سے ، جبکہ لوکل آم (جنوبی امریکہ سے آتا ہے) بھی گزارہ لائق ہیں
 

طارق شاہ

محفلین
خشک میوہ کریکرپنیر ، یا گرم گرم آلو مٹر کے سموسے، چائے کے ساتھ
آجکل کے موسم میں اور بھی مزہ دیتے ہیں ۔ ورنہ عموماّ ایک آدھ بسکٹ
ہی کافی ہوتا ہے ۔
ذکر چائے کا اس بزم میں ذکرِ خُوباں ہی کی طرح ہے :)
 

جیہ

لائبریرین
دل کرتا ہے کہ چائے پہ پابندی لگاؤ مگر کیا کروں مجھے یہ اختیار حاصل ہی نہیں
 

طارق شاہ

محفلین
ڈر یا خدشات ہمیشہ ان لوگوں کی صحت سے لگا رہتا ہے جو چائے میں شکر استعمال کرتے ہیں
بغیر شکر کی چائے اتنی بری یا مضر نہیں جتنی اس کی آمیزش سے ہوتی ہے
یوں کریں اس پر محصول لگوادیں ، تو استعمال بتدریج کم ہو جائے گا
سگریٹ کے ساتھ یہاں یہی کیا گیا ۔ اب سگریٹ پینا بہت معیوب سمجھا جاتا ہے اور مہنگی
اتنی کے ہر کوئی محتمل نہیں خرید کا
 

طارق شاہ

محفلین
رہی بات کی لمبائی یا ڈائلاگ کی ، تو مقصد اس گفتگو سے بھی
کچھ دینا اور کچھ حاصل کرنا ہی ہوتا ہے ، مووی تو نہیں بن رہی :)
کیوں نہ ایسی گفتگو کی جائے جس سے علم میں اضافہ ہو
آپ خود کو بھی، بلا مقصد اور فائدہ چائے کا ذکر اچھا نہیں لگتا
کیا خیال ہے اس بابت
 

طارق شاہ

محفلین
ذہنی طور پر خود کو بھی تیار کرلیں مفید باتوں کے لئے
کہ کم از کم یہ احساس تو نہ رہے کے وقت کا زیاں ہو رہا ہے

لغے لغے زو پختو پوئےگما
معنی ؛ تھوڑی تھوڑی مجھے پشتو آتی ہے
 

طارق شاہ

محفلین
ز حمت کی کہنے کی کہ اس سے زیادہ ، ( پتہ نہیں صحیح بھی ہے یا نہیں)
نہیں آتی۔ پشتو کتنی طرح یا مختلف ادائیگی ( ڈائلاگ) سے بولا جاتا ہے ؟
 
Top