یہ بھی اچھا خیال ہے کہ کبھی کبھار بچوں کو ساتھ لیکر گاؤں کی سیر کو جایا جائے۔
یقین کریں شہری بچوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ فصلیں کیسے اُگتی ہیں، کون سی سبزی زمین کے اندر ہوتی ہے اور کون سی باہر، زمین پر کون سی سبزی ہوتی ہے اور بیل والی سبزیاں کون کون سی ہیں۔ پھلوں کے متعلق بھی ان کا یہی حال ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ بچوں کو گاؤں کی سیریں ضرور کروانی چاہیے۔