عظیم

محفلین
ضروری نہیں سمجھا تھا میں نے بتانا، میرے ایک دوست سعودیہ سے انگلینڈ میں پڑھائی کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ وہ بہت شوق سے شیشہ پیتے تھے۔
 

عظیم

محفلین
ظالم حقہ صحت کے لیے کوئی اچھی چیز تو نہیں، لیکن وہ ماشاء اللہ کافی صحت مند انسان تھے، 'تھے' اس لیے کہ ان سے ملے ہوئے یا بات کئے ہوئے تقریبا تین سال ہو چکے ہیں، اور میں انگلینڈ میں کام کرنے کی نیت سے گیا ہوا تھا۔
 

عظیم

محفلین
غم تو نہیں خوشی ہے کہ الحمد للہ پاکستان واپس آ گیا ہوں ۔ تھوڑا بہت دل بھی چاہتا ہے کہ کچھ عرصہ اور گزر جاتا۔ ویزا ختم ہو گیا تھا۔
 

عظیم

محفلین
قلم کا حوالہ دے کر، یعنی لکھنے پڑھنے کا بتا کر ایک بار ری نیو کروا لیا تھا ۔ دوسری بار بھی بہت آسانی سے ہو سکتا تھا۔ لیکن پیسوں کا مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا۔
 

م حمزہ

محفلین
قلم کا حوالہ دے کر، یعنی لکھنے پڑھنے کا بتا کر ایک بار ری نیو کروا لیا تھا ۔ دوسری بار بھی بہت آسانی سے ہو سکتا تھا۔ لیکن پیسوں کا مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا۔
کیوں۔ کیا رینیو کروانے میں زیادہ پیسے لگتے ہیں ؟ اور کیا آپ کی کمپنی نہیں ادائیگی کرتی ؟
 

عظیم

محفلین
گھر سے سٹوڈنٹ ویزا پر گیا تھا، ری نیو کے لیے کالج یا یونیورسٹی کی فیس وغیرہ چاہیے ہوتی ہے۔ اگر یونیورسٹی میں داخلہ لینا ہو تو زیادہ خرچہ آتا ہے ۔ دوسری بار مجھے یونیورسٹی میں ہی داخلہ لینا تھا ۔ جس کے لیے تقریبا پانچ ہزار پاونڈز کی ضرورت تھی۔
 

وجی

لائبریرین
وجی کو صبح ہی صبح ایک پیغام آیا
نیا پاکستان ، نئی صبح ، نیا دن اور ہماری نئی سیل ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عظیم

محفلین
یہاں ہمارے شہر میں ایک عورت یہ کہتی ہوئی پائی گئی کہ کہاں ہے نیا پاکستان وہی سڑکیں ہیں وہی سب کچھ ہے
 
Top