الف عین

لائبریرین
مشکل تو نہیں ہیں گرمیوں کی طرح یہ روزے جو بابا کو یہ بھی بھول گیا کہ کہاں تھے
نہیں بیٹا، میں تو امریکہ میں ہوں جہاں آج صبح کا درجۂ حرارت 6 ڈگری سیلسیس تھا، آج کا زیادہ سے زیادہ بھی 12 ڈگری ہے اور کل رات سے بارش بھی ہو رہی ہے۔ ویسے بارش نہ ہونے پر بھی اقل ترین 8-9 ڈگری ہی چل رہا ہے پورے مہینے۔
 
واقعی اتنے سخت و شدید موسم کے رمضان المبار ک میں سحری کے لیے اُٹھنا اور عشاء میں تراویح کونکلنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موسم سے بھی زیادہ سخت و شدیدامتحان ہے ایمان کا،مگر ہمت اور توفیق بھی ربِ کریم ہی اپنے بندو ں کو دیتا ہے کہ وہ پکے بٹے پورے اتریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہر آزمائش میں بحمدللہ :​
یہ شہادت گہِ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین

ہمارے یہاں تو الحمد للہ موسم اتنا سخت نہیں ہے ابھی، کیا کراچی میں گرمی زیادہ پڑ رہی ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

یاد ہو کہ نہ یاد ہو لیکن کل گل یاسمیں کو اس محفل میں شامل ہوئے پورے تین سال ہو جانے۔
السلام علیکم
بٹیا آپکو بہت بہت مبارک محفل میں یہ قیمتی تین سال 🥰🥰🥰🥰🥰
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

السلام علیکم
بٹیا آپکو بہت بہت مبارک محفل میں یہ قیمتی تین سال 🥰🥰🥰🥰🥰
بہت یادگار ہیں یہ قیمتی تین سال۔
خیر مبارک
 
ہمارے یہاں تو الحمد للہ موسم اتنا سخت نہیں ہے ابھی، کیا کراچی میں گرمی زیادہ پڑ رہی ہے؟
یاد ہو کہ نہ یاد ہو لیکن کل گل یاسمیں کو اس محفل میں شامل ہوئے پورے تین سال ہو جانے۔
پہلےعظیم بھائی کے سوال کے جواب میں عرض ہے یہ اصل میں بابا کے مراسلے کے جواب میں کہی ایک بات تھی کہ اُنہو ں نے فرمایا تھا:’’نہیں بیٹا، میں تو امریکہ میں ہوں جہاں آج صبح کا درجۂ حرارت 6 ڈگری سیلسیس تھا۔‘‘چنانچہ جواباً میں نے کہا:واقعی اتنے سخت اور شدید موسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
ثانیاً گلِ یاسمین کے مراسلے کے جواب میں کہ عنقریب جاسمن صاحبہ کا قلم حرکت میں آیا چاہتاہے اِس سرخی کے ساتھ : گلِ یاسمین کے محفل میں 1095 دن یعنی تین سال اور پھر مبارکبادیوں کا تانتا بندھ جائے گا سو میں اِ س سلسلے کی رسم گلِ یاسمین کو مبارکباد پیش کرکے پوری کیے لیتا ہوں اِ س دعا کے ساتھ کہ وہ آیندہ کئی سوسال تک اِس انجمن میں پھول کھلاتی رہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثانیاً گلِ یاسمین کے مراسلے کے جواب میں کہ عنقریب جاسمن صاحبہ کا قلم حرکت میں آیا چاہتاہے اِس سرخی کے ساتھ : گلِ یاسمین کے محفل میں 1095 دن یعنی تین سال
تو آپ کو امید ہے کہ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔ حاسمن آپا نے تو ہمیں اپنی مصروفیت کا کہہ کر منہ پھیر لیا یہ فرض نبھانے سے۔
یقین کیجئے کہ پہلے سال پہ بھی بھول گئیں۔ دوسرے پہ بھی۔ اب تیسرے پہ ہم نے بھی ضد پکڑ لی ہے۔
 
ٹھینگے سے کہو اور اپنی مبارکباد کا تھریڈ خود ہی کھول دو! میں وہاں پہنچوں یا نہیں، پہلے یہیں مبارکباد دے دیتا ہوں، یہ تین سال مراسلوں کے حساب سے تو تین دن لگتے ہیں، لیکن حادثوں کے اعتبار سے تین صدیاں!
 
ثابت ہوا کہ آپ ہمارے ساتھ ہوئے حادثات یاد رکھے ہوئے ہیں استاد محترم ۔
خیر مبارک خیر مبارک۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھ رہے ہم کہ روفی بھیا مسلسل غائب ہیں۔ آ جائیں بھیا۔ ہم مکمل سعادتمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے 14 دن بھی کوئی جھگڑا نہیں کریں گے آپ سے۔
 
الف عین

لائبریرین
دیکھ رہے ہم کہ روفی بھیا مسلسل غائب ہیں۔ آ جائیں بھیا۔ ہم مکمل سعادتمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے 14 دن بھی کوئی جھگڑا نہیں کریں گے آپ سے۔
ڈر رہے ہوں گے ان چودہ دن کے بعد سے جب عید کی خوشیوں میں جھگڑے بد مزگی پیدا کر دیں گے
 
Top