گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رکئیے، سنئیے۔۔۔ڈھونڈنے کا مزہ تب آتا ہے جب آپ گمشدہ چیز کو تلاش کرنے کی کوشش میں تمام گھر یوں کھنگال دیتے ہیں کہ کئی گمشدہ بھولی ہوئی چیزیں بھی مل جاتی ہیں جو آپ کے ذہن سے نکل گئی ہوتی ہیں۔ تب خوشی کے عالم میں نئی گمشدہ چیز کو بندہ بھول جاتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زندگی کا ہر لمحہ نیا آغاز ہوتا ہے۔ ہر دن ایک نیا موقع ہے کہ آپ اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں، اپنی غلطیوں سے سیکھیں، اور اپنے آپ کو بہتر بنائیں۔ مثبت سوچ اور عمل سے آپ اپنی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ژرف نگاہی کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ہم زندگی کی سادہ حقیقتوں میں بھی گہرائی تلاش کرتے ہیں، کیونکہ اکثر سب سے بڑی بصیرت سب سے چھوٹی باتوں میں چھپی ہوتی ہے۔:unsure:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب سے قیمتی چیز جو ہمیں میسر ہے ، وہ وقت ہے۔وقت کا بہترین استعمال ہی زندگی کو بامقصد بناتا ہے۔ ہر دن کو ایک نئی فرصت سمجھیں، اپنی محنت اور جدوجہد سے اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں، اور ہر لمحے کو قدر کریں۔ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے وقت کی قدر کرنا سیکھیں، کیونکہ ہر لمحہ آپ کی کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔
 
سید عاطف علی

شاباش ۔ یہ مراسلہ تو ایک اور دھاگے کے لیے مناسب ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شاباش !گل بی بی آپ پھلسپھا کھوب بولت ہیں ،واہ!

صحیح بتاؤں ۔۔۔ پھلسپھا سے مجھے پھالسہ یا آگیا ۔ کھٹا کھٹا ۔
ضرور ہمیں بھی فالسہ ہی یاد آیا۔۔۔
فلسفہ تھوڑی ہے یہ۔ ہماری ایسی جراءت کہاں۔ بلکہ یوں کہنا چاہئیے کہ
کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طبعیت جب ہشاش بشاش ہو، تو دنیا کی ہر مشکل آسان لگتی ہے اور ہر لمحہ خوشگوار محسوس ہوتا ہے۔لہذاً آج ہم نے بندر کو ادرک کا سواد چکھا کر اس مشکل کو آسان کر ہی دیا بندر کے لیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظلم کی داستانیں تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ سیاہ حروف میں لکھی جاتی ہیں۔ یہ انسانی روح کو مجروح کرتا ہے۔نا انصافی کو پروان چڑھاتا ہے۔ ظلم کرنے والا خود کو طاقتور سمجھتا ہے، مگر حقیقت میں وہ اپنی انسانیت کھو دیتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب سے قیمتی چیز جو ہمیں میسر ہے ، وہ وقت ہے۔وقت کا بہترین استعمال ہی زندگی کو بامقصد بناتا ہے۔ ہر دن کو ایک نئی فرصت سمجھیں، اپنی محنت اور جدوجہد سے اپنے مقاصد کی جانب قدم بڑھائیں، اور ہر لمحے کو قدر کریں۔ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے وقت کی قدر کرنا سیکھیں، کیونکہ ہر لمحہ آپ کی کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

شاباش ۔ یہ مراسلہ تو ایک اور دھاگے کے لیے مناسب ہے ۔
عاطف بھیا ہمیں بھی ایسا ہی لگتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غلیل سے پتھر چلانا تو آسان ہے، مگر نشانہ لگانا مہارت کا کام ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے زندگی میں کامیابی کے لیے محض کوشش نہیں بلکہ صحیح سمت میں کوشش ضروری ہے۔:coffee1:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فی الحال ہمارے خیالوں میں ایک بے عیب ، شفاف اور کمال مہارت کے ساتھ تراشا ہوا نیلا ہیرا چمک رہا ہے ۔
اے فلا لیس بلو ڈائمنڈ ۔
کچھ وقت باقی ہے بس اس بلیو ڈائمنڈ کو گمان سے نکل کر حقیقت میں آنے کو۔ ان شاء اللہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن گلدانوں کا بوجھ کہلاتے ہیں پھول مرجھانے کے بعد۔
ایسا ہمارے ابا نے کہا تھا ۔
مگر اپنی خوشبو تو پھیلا جاتے ہیں نا۔ خوشبو ذہن میں بس جائے تو اچھی یادوں کی طرح ذہن میں گھر بنا لیتی ہیں۔ جیسے الفاظ بھی تو لکھنے والے کے چلے جانے کے بعد بھی سانس لیتے ہیں۔ اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ کہنے والے کے پیامبر بنے رہتے ہیں۔
 
نوع بہ نوع مراسلے ،طرح طرح کے خیالات اور قسم قسم کی باتیں۔گل بی بی کے درخشاں افکار دیکھ کر گل جی یاد آتے ہیں ۔اِن کے ہاں چمکتے لفظ ہیں اور اُن کے ہاں درخشاں رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
Top