ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں کِسے ، ٹکٹ دینے پر ہم یہ کارِ خیر کرسکتے ہیں، لیکن یہ واضح کردیں کہ ہم وہاں
ڈھابہ کا خانہ نہیں کھائیں گے ساتھ ہی یہ وضاحت یا انتباہ کردینا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ اس بابت
ڈھول پیٹنے کی ضرورت نہیں، ورنہ ہم پر اس رضامندیِ روانگی سے بھی پابندیاں لگ سکتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ذہانت تو ختم ہے آپ پر۔ کار خیر بھی آپ کے ذمے ہے تو پھر ٹکٹ بھی آپ ہی کے ذمے ہونی چاہیے ناں۔
 

طارق شاہ

محفلین
رہی بات ثواب کی ، تو وہ میں کہاں پوری کلیم کر رہا ہوں، ٹکٹ دینے والے کو ہی (تناسب الله جانے)
رہا کار خیر، تو کار بمعنی کام جو فلاحی بھی ہے میرے ذمہ ، کچھ پرسنٹیج اگر ثواب بھی آگیا تو کیا بات
 

شمشاد

لائبریرین
زیادہ کار خیر ہو گا تو ثواب بھی زیادہ ملے گا۔ ہمارے ہاں کہتے ہیں جتنا زیادہ گُڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا پاؤ گے۔
 

طارق شاہ

محفلین
سارا کچھ ایک پر ڈالنا بھی تو ٹھیک نہیں ، خدمات آپ کے بندہ ڈھونڈنے پر مہیا کی تھیں، چلیں تو پھر کسی کو بھیجنے کی کیا ضرورت انہی کو
سعودیہ بلوا لیتے ہیں، کیا خیال ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top