ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
نسلی ناتہ یا کوئی رشتہ پیٹھےکا میرے خیال میں کدو سے نہیں، سوائے نام میں مماثلت کے
کیونکہ پیٹھا کدو(pumpkin) فروٹ یا پھل کہیں، میں شمار ہوتا ہے جبکہ کدو سبزی میں

pumpkin یعنی پیٹھے کا Pie یہاں عام ملتا ہے جو ایک قسم کی سوئیٹ ڈش یا مٹھائی ہے
جو آٹے سے میٹھی روٹی بناکر اس پر شکر اور پیٹھے کا گودہ پھیلا کر بیک کر کے (پکاکر) بنایا جاتا ہے مگر
اسے حلوہ نہیں کہا جاسکتا ہے، انڈیا پاکستان میں حلوہ بھی بناتے ہیں پیٹھے سے ۔

حلوہ صرف گاجر کا کھایا ہے، ذائقہ کی وجہ سے معلوم کرنا تھا کہ آیا آپ میں سے کسی نے کھایا ہے کوئی حلوہ
گاجر کے علاوہ کسی اور سبزی کا؟
 

شمشاد

لائبریرین
توری کا حلوہ کیسا رہے گا؟ ٹماٹر کا بھی بعد میں بنایا جا سکتا ہے کیونکہ جب ٹماٹو کیچپ یا ٹماٹو پیسٹ بن سکتی ہے تو حلوہ کیوں نہیں بن سکتا۔
 

الف عین

لائبریرین
پیٹھے کے بارے میں میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ یہ کدو کی ہی میٹھی قسم ہے۔ ویسے دکن میں کدو عام طور پر لوکی کو کہا جاتا ہے۔
لوکی اور آلو کا حلوہ بھی ہوتا ہے، میں تو کھا چکا ہوں۔ آلو کی کھیر اور ’آل پاک‘ (مدھیہ پردیش میں لوکی کو آل کہا جاتا ہے، اور ایک طرغ کے حلوے کو ’پاک‘ اسی طرح کھوپرا پاک بھی وہاں عام ملتا ہے)
 
خواہر کا نام بھی بتائیں جی، جو چائے بنائے گی۔اور چائے چائے ہی ہوگی یا پھر پتی الگ پھر رہی ہو، دودھ الگ سیر کر رہا ہو، چینی پانی کی تہہ میں سکون فرما رہی ہو اور پانی صاب نیند سے شغف فرما رہے ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top