ا۔ ب۔ پ۔ نمبر 61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طارق شاہ

محفلین
ذائقہ دار چیزوں کا استعمال ڈاکٹر سے جوڑے رکھتے ہیں ، اس کا خیال رہے
میانداد بھائی کچھ حرف کبھی کبھی خوش نصیب ہوتے ہیں بیک وقت تین چار بھی آ جاتے ہیں ،
نون کا نصیب کہ اسے بارہا لکھا گیا نادانستہ ، با لآخر درست سمت اختیار کرلیگئی
 
ذائقہ دار چیزوں کا استعمال ڈاکٹر سے جوڑے رکھتے ہیں ، اس کا خیال رہے
میانداد بھائی کچھ حرف کبھی کبھی خوش نصیب ہوتے ہیں بیک وقت تین چار بھی آ جاتے ہیں ،
نون کا نصیب کہ اسے بارہا لکھا گیا نادانستہ ، با لآخر درست سمت اختیار کرلیگئی
ڑِڑَھک ڑِڑَھک کر ہماری پھپھو ہمیں لسی بنا کر دیتی تھیں اور ساتھ ہی کٹورے میں مکھن کا ایک بڑا سا پیڑا، اف کیا سحریاں تھیں وہ بھی
 

طارق شاہ

محفلین
شمشاد بھائی، چکنانی اب بہت ہی نقصان دہ یوں بھی ہو گئی ہے کے انسان سہل پسند ہو گیا ہے
پہلے کی طرح پیدل چلنا اور جسمانی مشقّت تقریباً ختم ہے، انڈیا میں الور کے قریب ایک شادی کا
احوال سنا کہ وہاں اصلی گھی کے پیالے دعوت میں دیگر کھانوں کے ساتھ دئے جاتے تھے، ہمارا بچپن بھی مکھن پراٹھے
اصلی گھی پنیر اور دیگر چرب چیزوں سے اٹا پڑا ہے، مگر اب چکنائی اور کسی بھی بالا ذکر چیزوں سے دوستی نہیں رہی
ورنہ امی کا ہمارے سر پہ کھوپرے اور سرسوں کے تیل کا مسلنا اوروہ سرمہ دانی کسے یاد نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں۔ صبح کو ترتراتے پراٹھے دہی اور لسی کے ساتھ، دیسی گھی، مکھن الخ،،، لیکن بھاگ دوڑ بھی تو اتنی ہی ہوتی تھی ناں۔
 

طارق شاہ

محفلین
ضُرُورَۃً یا کبھی کبھی شوقیہ ہی استعمال ہوتی ہیں اب وہ سب چیزیں ۔ صحیح کہا کہ وہ بھاگ دوڑ ہی نہیں ۔
امجد میاں! پتلی دودھ ملی، نمکین لسی ہم نے بھی خوب پی ہے گرمیوں میں،
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
طریقے سلیقے سے استعمال کریں تو اب بھی دیسی گھی اور مکھن کھایا جا سکتا ہے اور ہضم بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
ظاہر ہے طریقہ و احتیاط شرط ہے، ہر چیز کو یوں کھانا کہ اس کے بعد شاید نہ ملےخطرے کی گھنٹی ہی ثابت ہوگی
 

طارق شاہ

محفلین
گاجر کے علاوہ سبزیوں میں کدو کا حلوہ بنایا جاتا ہے، لیکن کبھی کھانے کا اتفاق نہیں ہوا ، آپ میں سے کسی نے کبھی کھایا ہے ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top