بااخلاق محفلین اور پاک صاف اردو محفل

فاتح

لائبریرین
اچھا بچُو جی، آج پتہ چل گیا کہ شمشاد بھائی نے اپنے جاسوس چھوڑے ہوئے ہیں محفل میں۔ محفلین، ناعمہ کا یہ مراسلہ غور سے پڑھیں اور بار بار پڑھیں اور آئندہ ناعمہ اور مقدس سے بات کرتے ہوئے یہ ہرگز مت بھولیں کہ ان دونوں کا تعلق یو ایم آئی بی یعنی اردو محفل انٹیلی جنس بیورو سے ہے!
اوہ اچھا! ورنہ ہم تو سمجھے تھے "آئی ایف آئی" (انٹر فورمز انٹیلیجنس) سے ہے۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
شاید ہم سے غلطی سرزد ہوگئی۔ :(:( ہم نے بھی تو ماحول خراب کیا تھا آنے کے بعد ;)
حضور! آپ ہی سے تو رونق لگی ہوئی ہے یہاں۔۔۔ ویسے بھی اب لطیفوں کے سیکشن میں کوئی پوسٹ ہی کب کرتا ہے لہٰذا نعم البدل کے طور پر ہم آپ کی وکیپیڈیائی تحاریر پڑھ لیتے ہیں۔ آپ کو تو جنت میں پلاٹ ملنے والے ہیں (وکی پیڈیا کی جناتی زبان بنانے پر نہیں بلکہ) محفلین کو ہنسانے پر۔ :laughing:
 
حضور! آپ ہی سے تو رونق لگی ہوئی ہے یہاں۔۔۔ ویسے بھی اب لطیفوں کے سیکشن میں کوئی پوسٹ ہی کب کرتا ہے لہٰذا نعم البدل کے طور پر ہم آپ کی وکیپیڈیائی تحاریر پڑھ لیتے ہیں۔ آپ کو تو جنت میں پلاٹ ملنے والے ہیں (وکی پیڈیا کی جناتی زبان بنانے پر نہیں بلکہ) محفلین کو ہنسانے پر۔ :laughing:
لو بھائی ہنسانے پر پلاٹ ملنے لگے تو سستا سودا ہوا۔ :LOL:
 

زونی

محفلین
اگر سب نے اشاروں ہی اشاروں میں بات کرنی ھے تو اتنا لمبا تھریڈ شروع کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی :rolleyes:
 

فاتح

لائبریرین
اگر سب نے اشاروں ہی اشاروں میں بات کرنی ھے تو اتنا لمبا تھریڈ شروع کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی :rolleyes:
یہ تو سب اگلوانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ علامہ فاتح الدین بشیر رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ دوسرا ایسا کون ہے یہاں جو بد اخلاق ہو۔ :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
ناعمہ بیٹا تم مجھے تو چپکے سے بتا ہی دو کہ میرے سوا کون دوسرا بد اخلاق پایا گیا ہے محفل میں؟ میرا تو پتا ہے نا کہ تمھاری پارٹی میں ہی ہوں۔ :laughing:
 

ساجد

محفلین
ارے ۔۔۔ ناعمہ عزیز ، اتنا غصہ کیوں بھئی؟۔ :)
اچھے والے بھیاز میں میرا نام تو ڈالا ہی نہیں تُم نے۔ حالانکہ میں تمہارے مُبلغ ساڑھے چار مراسلوں پر زبردست کی ریٹنگ دے چُکا ہوں۔:D
اب غُصہ تھوک دو۔۔۔ کمپیوٹر خراب کئے بغیر۔ مجھے پتہ ہے تمہیں کس سے شکایت ہے۔ بس اتنا ہی کافی تھا جتنا اُس دن کر دیا تھا۔ حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہوا تو ہم ہیں نا سنبھالنے کے لئے۔
اب اچھے بچوں کی طرح سے آئس کریم کھاؤ اور موڈ ٹھیک کرو ۔ اگرنہیں کیا تو آئندہ سے آئس کریم نہیں ملے گی۔:)
American-Ice-Cream-Cup-E004.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
ناعمہ عزیز بہن اب اخلاق کی پستی کو باعث ٍفخرسمجھنا تو عام ہوتا جارہا ہے-
آپ نے اچھا کیا اس بات کا اظہار کردیا کبھی کبھی ہماری مروت اورخاموشی بھی ایسے فتنوں کو نڈر بنادیتی ہے
زبان اور تحریر ہی تربیت اور کردار کی عکاسی کرتی ہیں - اب اس موضوع پر کتنا کچھ اور کیا کیا کہا جائے
 

مہ جبین

محفلین
احتساب ایک اچھا عمل ہے لیکن
" خود احتسابی "
سب سے اچھا عمل ہے
میں زندگی کے کسی موڑ پر اپنے آپ کو مکمل تصور نہیں کر سکتی

غلطیوں کی گنجائش تو بہرحال ہر وقت رہے گی

بال سے زیادہ باریک
اور تلوار سے زیادہ تیز دھار

رستے کا نام

"خود احتسابی "

ہے
میں جب اپنے بارے میں یقین سے یہ کہوں کہ میں تو کوئی غلطی کبھی نہیں کر سکتی
تو اسکا مطلب ہے کہ میں اپنے آپ کو بالکل غلطیوں ، گناہوں ، لغزشوں اور خطاؤں سے
پاک سمجھتی ہوں
بس یہی میرے زوال کا نقطہء آغاز ہوگا
یعنی کہ میں شیطان کی چالوں میں سے ایک کامیاب چال کا شکارہوگئی ہوں۔۔۔۔۔

کیا کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس محفل کے ہزاروں ممبران میں اب کوئی
منافق، گناہ گار، سیہ کار ، بداخلاق ، بدکردار ممبر نہیں ہے؟
اور کیا کوئی چھلنی ایسی ایجاد ہوسکتی ہے کہ
جس سے گزر کر سب ایک دم نیکوکار ، بااخلاق ، باکردار ہوجائیں گے؟

سب کی نیتوں میں اخلاص آجائے گا؟
سب کے دلوں میں نفاق کا پودا اب کبھی نہیں اگے گا؟
اب کوئی غرور بھی نہیں کرے گا؟
سب عاجزی اور انکساری کے پیکر بن جائیں گے؟

ایسا سوچنے پر مجھے سب یقیناً لعن طعن ہی کریں گے
کیونکہ انسان خطا کا پتلا ہے
کبھی بھی کہیں بھی کوئی بھی غلطی کرسکتا ہے
ہر شخص سے خطا ہوسکتی ہے

اگر آج کسی اور سے ہوئی ہے تو کل مجھ سے بھی ہوسکتی ہے
تو مجھے ہرگز یہ زیب نہیں دیتا کہ
سارے زمانے میں کسی کی خطا کا چرچا اس انداز سے کروں کہ
اس میں تحقیر و تذلیل کی آمیزش ہو
تمسخر اور استہزاء کا عنصر شامل ہو

تو پھر مجھے یہ بات بھی یاد رکھنی ہوگی کہ

"آج وہ کل ہماری باری ہے "

پھر خود کو خطا کرنے والے کی جگہ رکھ کر سوچوں تو
دل میں پہلا خیال یہی ہوگا کہ کسی اور کے سامنے میری غلطی کا چرچا نہ ہو تو اچھا ہے
ورنہ لوگ کیا کہیں گے
اللہ پاک تو ستارالعیوب ہے
وہ ہمارے عیبوں کو چھپاتا ہے
لیکن ہم تو کھول کھول کر سب کے عیبوں کا ذکر کرتے ہیں
اس سے ہمارے نفس کو بڑی تقویت ملتی ہے
کہ دوسروں کے عیب ظاہر ہونگے تو ہمارے عیبوں پر پردہ پڑا رہے گا

اگر اللہ پاک نے بھی ہمارے عیبوں کو دوسروں پر کھولنا شروع کردیا تو ہم کو لوگ ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکیں گے

سوچیں غور کریں کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ باقی تین انگلیاں تو ہماری طرف اشارہ کر رہی ہیں ناں۔۔۔۔۔۔۔!!!
 
Top