نایاب
لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے لیکن
یہاں اس کو شروع کرنا مناسب نہیں لگا مجھے
کیونکہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جسے آج کی سائنس پیراسائیکولوجی کے نام سے جانتی ہے
جسمیں ایسی باتیں کی جاتی جو بقول بعض لوگوں کے سچائی سے متصادم ہوتی ہیں عقائد سے متصادم ہوتی ہیں عام فہم نہیں ہوتی
اور میرے بھائی سید اسد محمود حیران ہوئے تھے فرقہ ملامتیہ کا سُن کر
تو میرے بھائی جہاں اتنے الٹے سیدھے فرقے ہیں وہاں یہ بھی سہی
لیکن یہ بھی تو دیکھیئے کہ اپنی صرف خامیاں کھلے عام بیان کرنا اُن کا اعتراف کرنا بہت دل گُردے کا کام ہے
بہرحال دنیا ہے دنیا کے رنگ جہاں چور، لٹیرے، زانی، قاتل، منافق اور سُودی ہیں وہاں یہ ملامتی بھی سہی
اور واقعی ان کی کتاب کافی مہنگی ہے میں خریدنا چاہتا ہوں لیکن بجٹ اجازت نہیں دیتا
میں چاہوں گا کہ اس پر روحانی بابا بھی کچھ روشنی ڈالیں
نایاب بھائی سے بھی گزارش ہے
محترم بابا جی
بلا شبہ میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کی نصیحت سچی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کسی نے کیا خوب لکھا تھا کہ اسلام سب کو بلا تفریق سلامتی سے نوازتے مومن بننے پر آمادہ کرتا ہے ۔ اور ہم مسلمان کوئی پل نہیں جانے دیتے جب ہم دو چار پر فتوی جڑ کافر نہ بنا لیں ۔۔۔۔
اس کی وجہ صرف یہی کہ ہم نے قران جو کہ ہدایت و نصیحت کا روشن مینارہ نور ہے ۔ ہم نے اس کی تلاوت سے مشرف ہوتے " غور و فکر و عمل " کو ترک کرتے اسے صرف " فتوی کفر " کی مہر بنا لیا ۔ کسی بھی سورت کی چند آیات کو سیاق و سباق سے الگ کرتے ان کی نازل ہونے کی حکمت کو فراموش کرتے ان آیات کو من پسند خواہش سے کسی پر بھی چسپاں کرتے " کافر " بنانا ہماری پہلی نیت و خواہش بن چکی ہے ۔
کیونکہ ہم نے قران پاک کے سب سے پہلے حکم کو بھلا دیا ۔۔۔۔۔ جو کہ " اقرا" کا حکم دیتا ہے ۔