باتیں مہ جبین کی

ماشاءاللہ :)
بہت اچھا لگا پڑھ کر مہ جبین بہنا اور @یوسف۔2 بھائی کا بھی شکریہ کہ ان کے توسط آپ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا
یقین کریں میں نے آپ کا یہ مراۃالعروس نامہ ایک ہی نشست میں پڑھ لیا :)
آپ نے بہت ہی اچھی باتیں کیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم اور شاد و آباد رکھے آمین
 
مہ جبین

محفلین

بہت بہت شکریہ سید شہزاد ناصر بھائی
اتنا بڑا اعزاز دے دیا آپ نے اس کو " مراۃالعروس نامہ" کہہ کر ، سچ میں تو شرمندگی محسوس کر رہی ہوں
آپکی عزت افزائی کا اور دعاؤں کا بیحد شکریہ شہزاد بھائی
جزاک اللہ
 
بہت بہت شکریہ سید شہزاد ناصر بھائی
اتنا بڑا اعزاز دے دیا آپ نے اس کو " مراۃالعروس نامہ" کہہ کر ، سچ میں تو شرمندگی محسوس کر رہی ہوں
آپکی عزت افزائی کا اور دعاؤں کا بیحد شکریہ شہزاد بھائی
جزاک اللہ
کسر نفسی سے کام نہ لیں مہ جبین بہنا :)
آپ کی باتیں دل اور دماغ روشن کر دیتی ہیں
 
مہ جبین آنٹی شکریہ پسند کرنے کا ۔ لیکن سچ بات تو یہی ہے لڑکے ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں کہ لڑکیوں کو ایسا ہونا چاہئے یا میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا وغیرہ وغیرہ کیا لڑکوں کو بھی ویسا ہی نہیں ہونا چاہئے جیسا وہ چاہتے ہیں ۔میں بھی پہلے ایسے ہی کہتا تھا لیکن اب نہیں ۔اگر ایسا کہوں گا تو لڑکیاں جینا حرام کر دیں گی۔:)
لیکن آنٹی بات تو سچی ہے نا ۔۔۔۔:)
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین آنٹی شکریہ پسند کرنے کا ۔ لیکن سچ بات تو یہی ہے لڑکے ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں کہ لڑکیوں کو ایسا ہونا چاہئے یا میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا وغیرہ وغیرہ کیا لڑکوں کو بھی ویسا ہی نہیں ہونا چاہئے جیسا وہ چاہتے ہیں ۔میں بھی پہلے ایسے ہی کہتا تھا لیکن اب نہیں ۔اگر ایسا کہوں گا تو لڑکیاں جینا حرام کر دیں گی۔:)
لیکن آنٹی بات تو سچی ہے نا ۔۔۔ ۔:)
بالکل لڑکوں کو بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے ، بات یہ ہے کہ جو معیار ہم لڑکیوں کے لئے بناتے ہیں اس پر سب سے پہلے خود کو لیکر آنا چاہئے پھر ہم یہ امید لگائیں کہ دوسرا بھی اس معیار تک آجائے یعنی دوسرے الفاظ میں پہلے خود اچھے بنو پھر دوسرے سے اچھے ہونے کی امید لگاؤ تاکہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت والی صورتحال نہ ہو اور میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر انکے مزاج میں ذہنی ہم آہنگی ہو تو گھر کی فضا ہمیشہ خوشگوار رہتی ہے

تم نے بہت اچھی بات کی بیٹا میں تم سے اتفاق کرتی ہوں
بہت ساری شاباش تمہارے لئے ، خوش رہو
 
یوسف-2

محفلین
اچھی باتیں کہنا بھی صدقہ ہے اور اچھی باتوں کو پھیلانا بھی صدقہ ہے۔ اسی نیت سے یہ تحریر یہاں مرتب کی تھی اور اسی غرض سے خواتین کے ایک ماہنامہ کے دو شماروں میں شائع کی گئی ہے۔ اگر مہ جبین سسٹر چاہیں تو اسے مزید آگے اپنے احباب بالخصوص بچیوں کو بذریہ ای میل روانہ کریں، اپنے فیس بُک پر لگائیں یا ان کی ہارڈ کاپیز انہیں فراہم کریں کہ یہ ایک سدا بہار تحریر ہے، جس سے ہمیشہ اور ہر کوئی استفادہ کرسکتا ہے۔ اب مجھے دونوں شمارے موصول ہوئے تو میں نے سوچا کہ جملہ صفحات کو یہاں ایک ساتھ پیش کردوں۔ امید ہے کہ محفلین اس تکرار سے بیزار نہیں ہوں گے۔:)
iffat+interview-+1.jpg

iffat+interview-+2.jpg

iffat+interview-3.jpg

iffat+interview-+4.jpg

iffat+interview-+5.jpg

iffat+interview-6.jpg

iffat+interview-+7.jpg

iffat+interview-8.jpg

Link
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مہ جبین آپا! آپ کی یہ تحریر پہلے بھی پڑھی تھی۔ آج دوبارہ پڑھی۔
تو میم۔جیم کی بازیافت کا احساس ہوا۔ اپنی علمیت کو"لا" کے لاحقہ
سے سجانے والی آپا ایک اچھی بہنا، اچھی ماں،اچھی مصنفہ ہے۔
اچھی مفکرہ ہے۔ اچھی ہمدردہے،ایک مونس و غم خوارہے۔
اور پتا نہیں کیا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا اقبال بلند فرمائے۔
اور آپ کی شکل میں امت مسلمہ کو ایک اچھی مفکرہ، مصنفہ
عطا فرمائے۔ آمین۔ بجاہ النبی الکریم
 
مہ جبین

محفلین
یوسف-2 بھائی ۔۔۔ اللہ پاک آپکے اس اخلاص سے کئے گئے عمل کو قبول فرمائے اور ہم سب کے لئے صدقہء جاریہ بنائے آمین

مجھے پہلے دن سے ہی اس بات کاڈر ہے کہ کہیں محفلین اس تھریڈ کے نام سے ہی بیزاری محسوس نہ کریں کیونکہ ناصحین کو ہمارے معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
یوسف-2 بھائی ۔۔۔ اللہ پاک آپکے اس اخلاس ص سے کئے گئے عمل کو قبول فرمائے اور ہم سب کے لئے صدقہء جاریہ بنائے آمین
مجھے پہلے دن سے ہی اس بات کاڈر ہے کہ کہیں محفلین اس تھریڈ کے نام سے ہی بیزاری محسوس نہ کریں کیونکہ ناصحین کو ہمارے معاشرے میں اچھا نہیں سمجھا جاتا
آمین بجاہ النبی الکریم
مہ جبین آپا!
آپ کا یہ خوف بے جا ہے۔
کبیر نے تو کہا ہے کہ ناصح کو اپنے گھر کے سامنے ایک گھر بنا کر دینا چاہیے اور اس میں مہمان بنا کر رکھنا چاہیے۔
 
مہ جبین

محفلین
آمین بجاہ النبی الکریم
مہ جبین آپا!
آپ کا یہ خوف بے جا ہے۔
کبیر نے تو کہا ہے کہ ناصح کو اپنے گھر کے سامنے ایک گھر بنا کر دینا چاہیے اور اس میں مہمان بنا کر رکھنا چاہیے۔

لیکن شاعر تو یہ کہتا ہے کہ

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔۔۔! :(
 
بہت خوب! اسے کارنامہ کہیے یا کیا کہیے؟ اسے پڑھنے کی کو بالکل ضرورت نہ تھی کیوں کہ سب کچھ تو پڑھ چکے ہیں۔ لیکن یہ سوچ کر دہرا رہے ہیں کہ آپ نے گھنٹوں صرف کیے ہوں گے اس کو کمپائل کرنے میں تو امی جان کی خوبصورت باتیں دہرانے میں کیا جاتا ہے۔ :) :) :)

ہمارا خیال ہے کہ اسے بجائے تعارف کے "ذکر محفلین" زمرے میں جانا چاہئے۔ :)
بڑی بے ایمانی ہوئی ہے یہاں بھئی، :frustrated:
یہ مثبت والی دھنک تک ہم بیچاروں کو رسائی کیوں نہیں؟؟؟
اور اگر نہیں تو ہمیں دکھا کر جلایا کیوں گیا۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
لیکن شاعر تو یہ کہتا ہے کہ

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔ ۔۔! :(
کبیر صوفی شاعر تھے۔ انہوں نے خدا لگتی بات کہی تھی۔
اب آپ نے جس شاعر کا حوالہ دیا ہے ، یہ تو کوئی دُنیا دار شاعر معلوم ہوتے ہیں، جنہیں ناصح کے نام سے چڑھ ہے۔ ہو سکتا ہے شاعر بے چارے کو کسی اور طرح کے ناصح سے پالا پڑا ہو اور اسے بمقابلہ ناصح کے چارہ ساز اور غم گسار کی اہمیت زیادہ معلوم ہوئی ہو۔پھر کبیر اور شاعر دونوں کو بھول جائیے۔ آپ تو قرآن کو مانتی ہیں نا؟ ارشاد ہے : ایمان والوں کو نصیحت کرو، کہ نصیحت کرنا ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ پھر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیا ہے۔ یہ تو مسلمانوں پر نماز سے بھی بڑا فریضہ ہے۔ بس یوں سمجھ لیجیے کہ فرض عین ہے۔ آپ کہاں تک شاعروں کے قول میں پناہ لیتی رہیں گی۔ حقائق کا سامنا کیجیے۔ اور حقیقتوں سے منہ مت موڑیے۔
 
Top