بات

شمشاد

لائبریرین
ٹوٹتے جاتے ہیں سب آئینہ خانے میرے
وقت کی زد میں ہیں یادوں کے خزانے میرے
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک
کوئی نہ سہہ سکے، لہجہ کرخت ایسا تھا
(شکیب جلالی)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لہجے کا اثر تو ہے بڑی بات قتیل
وہ تو آنکھوں سی بھی کرتا ہوا جادو آئے
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
اب کوچۂ دلبر کا رہرو، رہزن بھی بنے تو بات بنے
پہرے سے عدو ٹلتے ہی نہیں اور رات برابر جاتی ہے
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
ترے حاسدوں کو ملال ہے، یہ نصیر فن کا کمال ہے
ترا قول تھا جو سند رہا، تری بات تھی جو کھری رہی
(سید نصیر الدین نصیر)
 

شمشاد

لائبریرین
کہا میں نے بات وہ کوٹھے کی، مرے دل سےصاف اترگئ
تو کہا کہ جانےمری بلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
(مومن خان مومن)
 
Top