بات

شمشاد

لائبریرین
یوں چُپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو
مور چکور پہپیا کوئل سب کو مات کرو
(قتیل شفائی)
 

سارہ خان

محفلین
ساری بات تعلق والی جذبوں کی سچّائی تک ہے
مَیل دلوں میں آجائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لے تو لوں سوتے میں اُس کے بوسہ ہائے پا مگر
ایسی باتوں سے وہ کافر بدگماں ہو جائے گا
(غالب)
 

عمر سیف

محفلین
عشق کی باتیں غم کی باتیں دنیا والے کرتے ہیں
کس نے شمع کا دکھ دیکھا کون گیا پروانے تک
 

شمشاد

لائبریرین
کس بات پہ مغرور ہے اے عجزِ تمنا
سامانِ دعا وحشت و تاثیرِ دعا ہیچ
(غالب)
 

حجاب

محفلین
وہ خود ہی بات کو پا لے وہ خود آگے بڑھے
تمام عمر اسی آرزو میں بیت گئی
شکستِ دل نے رلایا ہے بار ہا لیکن
میری انا میری دل کی لگی سے جیت گئی۔
 

حجاب

محفلین
وہ خود ہی بات کو پا لے وہ آپ آگے بڑھے
تمام عمر اسی آرزو میں بیت گئی
شکستِ دل نے رلایا ہے بار ہا لیکن
میری انا میری دل کی لگی سے جیت گئی۔
 

عیشل

محفلین
اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا
صبح کا ہونا دو بھر کردیں رستہ روک ستاروں کا
ایک ذرا سی بات تھی جس کا چرچہ پہنچا گلی گلی
ہم گم ناموں نے پھر بھی احسان نہ مانا یاروں کا
 

عیشل

محفلین
اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا
صبح کا ہونا دو بھر کردیں رستہ روک ستاروں کا
ایک ذرا سی بات تھی جس کا چرچہ پہنچا گلی گلی
ہم گم ناموں نے پھر بھی احسان نہ مانا یاروں کا
 

سارہ خان

محفلین
چند کلیاں نشاط کی چن کر
مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
زبانِ اہلِ زباں میں ہے مرگ خاموشی
یہ بات بزم میں روشن ہوئی زبانئیِ شمع
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
جب میری حقیقت جا جا کر ان کو سنائی لوگوں نے
کچھ سچ بھی کہا کچھ جھوٹ کہا کچھ بات بنائی لوگوں نے
(ابراہیم اشک)
 

عمر سیف

محفلین
عشق کی باتیں غم کی باتیں دنیا والے کرتے ہیں
کس نے شمع کا دکھ دیکھا کون گیا پروانے تک ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
تمیزِ زشتی ونیکی میں لاکھ باتیں ہیں
بہ عکسِ آئنہ یک فردِ سادہ رکھتے ہیں
(غالب)
 
Top