باجو آپی سے ملاقات

ناز پری

محفلین
پتہ نہیں باجو آپی کو جہلم کا صرف کیسا لگا مگر میرا گجرانوالہ سے جہلم کا صرف بے حد مزے کا گزرا۔دل چا رہا تھا کہ اڑکر گھر پہنچ جاؤں بہت خوش تھی کہ ایک تو گھر واپس آن کی خوشی دوسرا باجو آپی سے ملاقات۔ میں نے جمعہ کے روز تقریباََ تین بجے کے قریب جناب کو کال کر کے باجو آپی کا پوچھا تو کہنے لگے کہ ابھی کراچی میں ہونگی میں نے کہا آپ مجھ باجو آپی کا نمبر سنڈ کر دیں تاکہ میں ان سے رابطہ کرسکوں باجو آپی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ تو کل ہی کراچی سے واپس آ گئی تھیں اور جناب سے پتہ چلا کے وہ اتوار کو جہلم آئیں گی اب مجھے تشویش ہوئی کہ میں یہاں ہوں اور باجو آپی اتوار کو جہلم گئی ہوں کہی ایسا نا ہو کہ میں ملاقات سے رہ جاؤں میں نے دوبارہ باجو آپی کو کال کر کے کنفرم کیا اور میں نے ان کو بتایا کہ میں گجرنوالہ میں ہوں میری بات سن کر وہ تھوڑے توقف کے بعد ذرا دھیمے ہلجے میں بولیں (مسکینوں کی طرح) کوئی بات نہیں اگر تم نہیں آ سکتی تو پھر کبھی ملاقات ہوجائے گی
میں ناراض ہوں باجو آپی آپ کو تو حکم کرنا چاہے تھا کہ ناز میں جہلم پہنچ رہی ہوں اور میرے وہاں جانے تک تم بھی گھر پہنچو۔ آپ ہی بتائیں بھلا ایسا کیسے ہو سکتا تھا کہ میں خود ہی باجو آپی کو جہلم آنے کی دعوت دوں اور خود گھر سے غائب ہو جاؤں۔ خیر میں نے باجو آپی سے پوچھا کہ آپ اتوار کو کب میری طرف آئیں گئی۔ کہنے لگیں اتوار کی شام کو آؤں گی۔ باجو آپی سے یہ طے کرنے کے بعد کم از کم یہ اطمینان تو ہو گیا کہ انشاءاللہ ہماری ملاقات ضرور ہو گی
اگلی ہی صبح میں نے نانی جی کے گھر شور مچا دیا کہ میں نے گھر جانا ہے (بچوں کی طرح رونا شروع کر دیا ہوگا) نانی جان پوچھنے لگیں کہ اتنی جلدی کس لیے کیونکہ میں نے نانی جی کو کہا تھا کہ میں اس دفعہ آپ کے پاس زیادہ عرصہ رہوں گی
ان کے پوچھنے پر میں نے ان کو بتایا کہ میری ایک دوست مجھ سے ملنے آ رہی ہے۔ اگلا ہی سوال تھا کہاں سے۔ میں نے کہا ساتھ سمندر پار سے۔ پھر اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا، کون ہیں ، کیا کرتی ہیں، پہلے کبھی زکر نہیں کیا تم نے، تمہاری دوستی کیسے ہوئی، اور یہاں اچانک کیسے، اور میں نے صرف اتنا کہا کہ ان کی تین بچیاں میری جتنی ہیں (تمہارے جتنی کہاں ہیں تمہارے زمانے کی تو ٹافیاں آنا بند ہوگئ ہیں) انٹر نیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ مجھ سے ملنے کےلیے اتنے دور سے آ رہی ہیں۔ اس لیے میں نے آج ہر صورت میں واپس جانا ہے۔ بس پھر کیا تھا اجازت مل گی پھر ہم نے واپسی کی تیاری پکڑی اور اتوار کو تقریباََ دن 12 بجے ہم گھر واپس پہنچ گے۔ راستے میں دو دفعہ باجو آپی سے فون پر بات ہوئی باجو آپی نے کہا میں جہلم پہنچ رہی ہوں میں نے کہا میں جہلم پہنچ رہی ہوں۔ گھر پہنچتے ہی باجو آپی کا انتظار شروع ہو گیا گو کے سفر کے بعد کافی تھک چکی تھی آرام کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔ پھر گھر کو تھوڑا بہت صاف کیا اور اپنی آپی کو اور بھابھی جی کو ہدایات دینے لگی کہ کیا کیا بنانا ہے ( خود کچھ نا کرنا اوروں سے کام کروانا) خود سارا وقت ٹہلتی رہی (وڈی آئی ملکہ عالیہ) آپی لوگوں سےکہتی رہی کہ مجھے ٹنشن ہے کہ باجو آپی ابھی تک نہیں پہنچی اور آپ کو تو پتہ ہے ٹینشن میں میرے سے کوئی کام نہیں ہوتا (ویسے بھی نہیں ہوتا) اس لیے آپ خود ہی سارے کام کیجئےاور میں سب سے مشکل ترین کام یعنی انتظار کرتی ہوں۔ اس کے بعد کافی دفعہ باجو آپی سے فون پر رابطہ ہوتا رہا کہ اس وقت کہاں پہنچی ہیں۔ کبھی سرائے عالمگیر کے پل کے پاس، کبھی ناز، گاڑی کی گیس ختم ہو گی ہے سی این جی اسٹیشن پر ہیں، کبھی کینٹ میں پہنچے ہوئے ہیں میں نے کہا یا اللہ ہمارا گھر تو سرائے علمگیر اور کینٹ کے درمیانی راستہ میں سے آتا ہے لیکن یہ خدا کی بندی کہاں پہنچ گئی ہیں۔ خیر اللہ اللہ کر کے شاندار چوک پر پہنچے ( برا شاندار ہے قسم سے ) کر مجھے فون کیا ناز ہم شاندار چوک پر پہنچ گے ہیں۔ میں نے کہا سیدھا سول لائنز کی طرف آ جائیں۔ وہ سول لائنز کی طرف آئے تو ضرور لیکن وہ کچہری روڈ سے کسی اور محلے کی طرف چل پڑے ( باجو آپی مجھے آپ سے ہمدردی ہے ان کا گھر تلاش کرنا افففففففففف نا پوچھیں ) تقریبا ایک گھنٹہ باجو آپی خوار ہوتی رہیں (دیکھیں باجو آپی آپ کو ہم سے کتنی محبت ہے) اور ادھر گھر میں لائٹ بھی نہیں تھی میں دعا کرتی رہی کہ جب باجو آپی آئیں اللہ کرے واپڈا والوں کو ہم پر ترس آ جاے پھر باجو آپی کا فون آیا کہ ہم فلاں سکول کے پاس کھڑے ہیں۔ میں نے کہا آپ وہیں رکھے میں اپنے چھوٹے بھائی کو بہجتی ہوں۔ پھر کیا تھا وہ باہر روڈ پر آ کر کھڑے ہو گے اور میرا بھائی بیچارا ان کو تلاش کرنے اسی محلے میں جا گھسا جہاں پہلے باجو آپی چلی گئیں تھیں
قصہ مختصر موٹر بائک آگے آگے اور گاڑی پیچھے پیچھے ہمارے گھر تک پہنچ گی۔
میں اور امی جی باجو آپی کے استقبال کے لیے باہر آئے پہلی دفعہ میں نے باجو آپی کو لائیو دیکھا بہت خوشی ہوئی باجو آپی بھی بہت پُرتباک انداز میں ملیں مجھے بہت بہت خوشی ہوئی ان سے مل کر
شکریہ ہے بجلی آ چکی ہم نے پھر بیٹھ کر گپ شپ لگائی اردو محفل کے حوالے سے تھوڑی سی بات ہوئی باجو آپی کو جانے کی جلدی تھی جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت نا دے سکیں زیادہ وقت تو انھوں نے راستے کو دے دیا تھا جو اب بھی ان کو یاد کرتا ہے۔ بس پھر کیا تھا میں نے جلدی جلدی کھانا لگایا میں کھانا لگا رہی تھی اور باجو آپی ٹیبل کی تصویریں بنا رہیں تھیں۔ باجو آپی مجھے آپ سے شکایت ہے کہ کھانے کی تصویریں تو بناتی رہیں لیکن میری ایک بھی نا بنائی مجھ سے تو پیارا کھانا ہے جس کی آپ نے تصویریں بنائی اور ساتھ لے کر چلی گئیں میں اسی انتظار میں تھی کہ شاید اپنے ساتھ میری بھی تصویر لیں لیکن میری ایسی قسمت کہاں۔
پھر باجو آپی کو فون آ گیا اور پھر باجو آپی کو جانے کی جلدی پڑ گی ویسے بھی رات بہت ہوگی تھی اور باجو آپی کو واپس راولپنڈی جانا تھا جاتے جاتے انھوں نے مجھے بہت ہی پیارا بلکے اپنے جیسا تحفہ دیا جو مجھے بہت پسند آیا(اور میرے لیے:confused: )

سچ میں باجو آپی آپ سے مل کر بہت بہت اچھا لگا آپ میری نیٹ کی پہلی دوست ہیں اور میری خوش قسمتی کے میری آپ سے ملاقات بھی ہوگی انشاءاللہ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی خوش رہیں ہمیشہ  اللہ خافظ
 
خوشی

محفلین
اچھا لگا آپ دونوں کی ملاقات کا پڑھ کے سن کے
ایسا لگا جیسے سب کچھ نظروں کے سامنے ہو رہا ھے ۔ویسے ناز آپ پریشان نہ ہوں بوچھی جی کو راستہ بھولنے کی عادت ھے:)
 
تیشہ

محفلین
اچھا لگا آپ دونوں کی ملاقات کا پڑھ کے سن کے
ایسا لگا جیسے سب کچھ نظروں کے سامنے ہو رہا ھے ۔ویسے ناز آپ پریشان نہ ہوں بوچھی جی کو راستہ بھولنے کی عادت ھے:)

zzzbbbbnnnn.gif
 
تیشہ

محفلین
سچ میں باجو آپی آپ سے مل کر بہت بہت اچھا لگا آپ میری نیٹ کی پہلی دوست ہیں اور میری خوش قسمتی کے میری آپ سے ملاقات بھی ہوگی انشاءاللہ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی خوش رہیں ہمیشہ  اللہ خافظ

68.gif

مجھے خود بہت اچھا لگا آپ سے ملکر خوشی ہوئی ۔۔ انشااللہ جب کبھی کہیں ممکن ہوتا رہا ملنا جلنا رہے گا آ پ دونوں سے ۔
ویسے اس محفل کے دو ممبران آپ سے مل چکے ہیں ایک تو میں ہوں ، دوسرا میرا بھائی ہے :) کیونکہ وہ بھی مجھے دیکھتا دیکھتا محفل میں آن شامل ہوا ہے ۔۔ اسلئے دو محفل کے ممبران ہم ہوئے ۔
animated029.gif
 
تیشہ

محفلین
اگلی ہی صبح میں نے نانی جی کے گھر شور مچا دیا کہ میں نے گھر جانا ہے (بچوں کی طرح رونا شروع کر دیا ہوگا) نانی جان پوچھنے لگیں کہ اتنی جلدی کس لیے کیونکہ میں نے نانی جی کو کہا تھا کہ میں اس دفعہ آپ کے پاس زیادہ عرصہ رہوں گی
ان کے پوچھنے پر میں نے ان کو بتایا کہ میری ایک دوست مجھ سے ملنے آ رہی ہے۔ اگلا ہی سوال تھا کہاں سے۔ میں نے کہا ساتھ سمندر پار سے۔ پھر اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا، کون ہیں ، کیا کرتی ہیں، پہلے کبھی زکر نہیں کیا تم نے، تمہاری دوستی کیسے ہوئی، اور یہاں اچانک کیسے، اور میں نے صرف اتنا کہا کہ ان کی تین بچیاں میری جتنی ہیں (تمہارے جتنی کہاں ہیں تمہارے زمانے کی تو ٹافیاں آنا بند ہوگئ ہیں) انٹر نیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ مجھ سے ملنے کےلیے اتنے دور سے آ رہی ہیں۔ اس لیے میں نے آج ہر صورت میں واپس جانا ہے۔ بس پھر کیا تھا اجازت مل گی پھر ہم نے واپسی کی تیاری پکڑی اور اتوار کو تقریباََ دن 12 بجے ہم گھر واپس پہنچ گے۔ راستے میں دو دفعہ باجو آپی سے فون پر بات ہوئی باجو آپی نے کہا میں جہلم پہنچ رہی ہوں میں نے کہا میں جہلم پہنچ رہی ہوں۔ گھر پہنچتے ہی باجو آپی کا انتظار شروع ہو گیا گو کے سفر کے بعد کافی تھک چکی تھی آرام کرنے کی کوشش کی

animated029.gif

مجھے پسند آئی یہ بات کہ آپ نے گھر والوں کو کلئیر بتایا کہ نیٹ فرینڈ ہیں :) اور گھر والوں کو بھی کوی اعتراض کیا ، نا ہی پابندی لگائی
3d-animated-emoticons-smileys22.gif

ورنہ نیٹ یوز کرنے والیاں لڑکیاں اکثریت بہت جھوٹ بولنے والی پائیں جاتیں ہیں ۔۔ گھر والوں کے سوال و جوا ب سے گھبراتی ہیں کہ پوچھے گے تو کیا جواب دے گیئں کہاں سے دوستیاں بنی نیٹ سے ؟ :confused: اللہ جانے کیا کیا کرتیں رہتیں ہیں نیٹ پے ۔۔ اسلئے گھر والوں چھپُ چھپا کے ۔ :cool:
 
تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif

ناز ۔ ۔ یہ سارے لکھے ہوئے کے بیچ بیچ فنی جملے کون لکھتا ہے بریکیٹ کے ساتھ :confused:
بہت مزے کے ہیں
zzzbbbbnnnn.gif
 
ناز پری

محفلین
اچھا لگا آپ دونوں کی ملاقات کا پڑھ کے سن کے
ایسا لگا جیسے سب کچھ نظروں کے سامنے ہو رہا ھے ۔ویسے ناز آپ پریشان نہ ہوں بوچھی جی کو راستہ بھولنے کی عادت ھے:)
آپ کا بہت شکریہ خوشی آپی اچھا کیا جو باجو آپی کی عادت کے بارے میں بتا دیا آئندہ پرشان نہٰں ہونا پڑے گا
 
ناز پری

محفلین
68.gif

مجھے خود بہت اچھا لگا آپ سے ملکر خوشی ہوئی ۔۔ انشااللہ جب کبھی کہیں ممکن ہوتا رہا ملنا جلنا رہے گا آ پ دونوں سے ۔
ویسے اس محفل کے دو ممبران آپ سے مل چکے ہیں ایک تو میں ہوں ، دوسرا میرا بھائی ہے :) کیونکہ وہ بھی مجھے دیکھتا دیکھتا محفل میں آن شامل ہوا ہے ۔۔ اسلئے دو محفل کے ممبران ہم ہوئے ۔
animated029.gif

باجو آپی دو ممبران نہیں بلکے تین ممبران جناب سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے اور جناب بھی محفل کے ہی رکن ہیں (باجو آپی اب یہ نا پوچھے گا کہ یہ جناب کون ہے)
 
ناز پری

محفلین
animated029.gif

مجھے پسند آئی یہ بات کہ آپ نے گھر والوں کو کلئیر بتایا کہ نیٹ فرینڈ ہیں :) اور گھر والوں کو بھی کوی اعتراض کیا ، نا ہی پابندی لگائی
3d-animated-emoticons-smileys22.gif

ورنہ نیٹ یوز کرنے والیاں لڑکیاں اکثریت بہت جھوٹ بولنے والی پائیں جاتیں ہیں ۔۔ گھر والوں کے سوال و جوا ب سے گھبراتی ہیں کہ پوچھے گے تو کیا جواب دے گیئں کہاں سے دوستیاں بنی نیٹ سے ؟ :confused: اللہ جانے کیا کیا کرتیں رہتیں ہیں نیٹ پے ۔۔ اسلئے گھر والوں چھپُ چھپا کے ۔ :cool:

باجو آپی میں جب بھی کوئی کام کرتی ہوں تو گھر والوں سب کو پتہ ہوتا ہے اسی لیے مجھے ہر کام کی اجازت مل جاتی ہے گھر والوں سے کبھی کوئی بات چھپائی نہیں اور تو اور جناب کا فون بھی آئے تو گھر والوں کو پتہ ہوتا ہے کہ کس سے بات کر رہی ہے
 
بہت اچھی بات ہے :) اصل میں جو لڑکیاں کوئی غلط کام نہیں کرتیں وہ کچھ بھی گھر والوں سے نہیں چھپاُتیں ،، مگر اکثریت کچھ نہ کچھ ایسا کرتیں ہی ہیں جس کو لے کر وہ اپنے گھر والوں سے چھپاتی ہیں کہ نیٹ پے وہ کیا کرنے بیٹھتیں ہیں ۔ ۔گھر والے بے خبر ہی رہتے ہیں نہیں جانتے ہماری لڑکی نیٹ پے کیا کچھ کررہی ہیں ۔ ۔:cool:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

نہیں باجو آپی ایسی بات نہیں ہے
اصل میں ہمارے ذہنوں میں نیٹ کے بارے میں بہت غلط تاثر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کو اجازت نہیں ملتی
 
تیشہ

محفلین
نہیں باجو آپی ایسی بات نہیں ہے
اصل میں ہمارے ذہنوں میں نیٹ کے بارے میں بہت غلط تاثر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کو اجازت نہیں ملتی

غلط تاثر بھی ت وکچھ دیکھ سن کر ہی بنتا ہے ناں خرم ۔ ۔ اور آجکل کی لڑکیاں گھر والوں کی آنکھوں میں دھو ل جھونکنے کی ماہر ہیں ۔ ۔
 
Top