ناز پری
محفلین
پتہ نہیں باجو آپی کو جہلم کا صرف کیسا لگا مگر میرا گجرانوالہ سے جہلم کا صرف بے حد مزے کا گزرا۔دل چا رہا تھا کہ اڑکر گھر پہنچ جاؤں بہت خوش تھی کہ ایک تو گھر واپس آن کی خوشی دوسرا باجو آپی سے ملاقات۔ میں نے جمعہ کے روز تقریباََ تین بجے کے قریب جناب کو کال کر کے باجو آپی کا پوچھا تو کہنے لگے کہ ابھی کراچی میں ہونگی میں نے کہا آپ مجھ باجو آپی کا نمبر سنڈ کر دیں تاکہ میں ان سے رابطہ کرسکوں باجو آپی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ تو کل ہی کراچی سے واپس آ گئی تھیں اور جناب سے پتہ چلا کے وہ اتوار کو جہلم آئیں گی اب مجھے تشویش ہوئی کہ میں یہاں ہوں اور باجو آپی اتوار کو جہلم گئی ہوں کہی ایسا نا ہو کہ میں ملاقات سے رہ جاؤں میں نے دوبارہ باجو آپی کو کال کر کے کنفرم کیا اور میں نے ان کو بتایا کہ میں گجرنوالہ میں ہوں میری بات سن کر وہ تھوڑے توقف کے بعد ذرا دھیمے ہلجے میں بولیں (مسکینوں کی طرح) کوئی بات نہیں اگر تم نہیں آ سکتی تو پھر کبھی ملاقات ہوجائے گی
میں ناراض ہوں باجو آپی آپ کو تو حکم کرنا چاہے تھا کہ ناز میں جہلم پہنچ رہی ہوں اور میرے وہاں جانے تک تم بھی گھر پہنچو۔ آپ ہی بتائیں بھلا ایسا کیسے ہو سکتا تھا کہ میں خود ہی باجو آپی کو جہلم آنے کی دعوت دوں اور خود گھر سے غائب ہو جاؤں۔ خیر میں نے باجو آپی سے پوچھا کہ آپ اتوار کو کب میری طرف آئیں گئی۔ کہنے لگیں اتوار کی شام کو آؤں گی۔ باجو آپی سے یہ طے کرنے کے بعد کم از کم یہ اطمینان تو ہو گیا کہ انشاءاللہ ہماری ملاقات ضرور ہو گی
اگلی ہی صبح میں نے نانی جی کے گھر شور مچا دیا کہ میں نے گھر جانا ہے (بچوں کی طرح رونا شروع کر دیا ہوگا) نانی جان پوچھنے لگیں کہ اتنی جلدی کس لیے کیونکہ میں نے نانی جی کو کہا تھا کہ میں اس دفعہ آپ کے پاس زیادہ عرصہ رہوں گی
ان کے پوچھنے پر میں نے ان کو بتایا کہ میری ایک دوست مجھ سے ملنے آ رہی ہے۔ اگلا ہی سوال تھا کہاں سے۔ میں نے کہا ساتھ سمندر پار سے۔ پھر اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا، کون ہیں ، کیا کرتی ہیں، پہلے کبھی زکر نہیں کیا تم نے، تمہاری دوستی کیسے ہوئی، اور یہاں اچانک کیسے، اور میں نے صرف اتنا کہا کہ ان کی تین بچیاں میری جتنی ہیں (تمہارے جتنی کہاں ہیں تمہارے زمانے کی تو ٹافیاں آنا بند ہوگئ ہیں) انٹر نیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ مجھ سے ملنے کےلیے اتنے دور سے آ رہی ہیں۔ اس لیے میں نے آج ہر صورت میں واپس جانا ہے۔ بس پھر کیا تھا اجازت مل گی پھر ہم نے واپسی کی تیاری پکڑی اور اتوار کو تقریباََ دن 12 بجے ہم گھر واپس پہنچ گے۔ راستے میں دو دفعہ باجو آپی سے فون پر بات ہوئی باجو آپی نے کہا میں جہلم پہنچ رہی ہوں میں نے کہا میں جہلم پہنچ رہی ہوں۔ گھر پہنچتے ہی باجو آپی کا انتظار شروع ہو گیا گو کے سفر کے بعد کافی تھک چکی تھی آرام کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔ پھر گھر کو تھوڑا بہت صاف کیا اور اپنی آپی کو اور بھابھی جی کو ہدایات دینے لگی کہ کیا کیا بنانا ہے ( خود کچھ نا کرنا اوروں سے کام کروانا) خود سارا وقت ٹہلتی رہی (وڈی آئی ملکہ عالیہ) آپی لوگوں سےکہتی رہی کہ مجھے ٹنشن ہے کہ باجو آپی ابھی تک نہیں پہنچی اور آپ کو تو پتہ ہے ٹینشن میں میرے سے کوئی کام نہیں ہوتا (ویسے بھی نہیں ہوتا) اس لیے آپ خود ہی سارے کام کیجئےاور میں سب سے مشکل ترین کام یعنی انتظار کرتی ہوں۔ اس کے بعد کافی دفعہ باجو آپی سے فون پر رابطہ ہوتا رہا کہ اس وقت کہاں پہنچی ہیں۔ کبھی سرائے عالمگیر کے پل کے پاس، کبھی ناز، گاڑی کی گیس ختم ہو گی ہے سی این جی اسٹیشن پر ہیں، کبھی کینٹ میں پہنچے ہوئے ہیں میں نے کہا یا اللہ ہمارا گھر تو سرائے علمگیر اور کینٹ کے درمیانی راستہ میں سے آتا ہے لیکن یہ خدا کی بندی کہاں پہنچ گئی ہیں۔ خیر اللہ اللہ کر کے شاندار چوک پر پہنچے ( برا شاندار ہے قسم سے ) کر مجھے فون کیا ناز ہم شاندار چوک پر پہنچ گے ہیں۔ میں نے کہا سیدھا سول لائنز کی طرف آ جائیں۔ وہ سول لائنز کی طرف آئے تو ضرور لیکن وہ کچہری روڈ سے کسی اور محلے کی طرف چل پڑے ( باجو آپی مجھے آپ سے ہمدردی ہے ان کا گھر تلاش کرنا افففففففففف نا پوچھیں ) تقریبا ایک گھنٹہ باجو آپی خوار ہوتی رہیں (دیکھیں باجو آپی آپ کو ہم سے کتنی محبت ہے) اور ادھر گھر میں لائٹ بھی نہیں تھی میں دعا کرتی رہی کہ جب باجو آپی آئیں اللہ کرے واپڈا والوں کو ہم پر ترس آ جاے پھر باجو آپی کا فون آیا کہ ہم فلاں سکول کے پاس کھڑے ہیں۔ میں نے کہا آپ وہیں رکھے میں اپنے چھوٹے بھائی کو بہجتی ہوں۔ پھر کیا تھا وہ باہر روڈ پر آ کر کھڑے ہو گے اور میرا بھائی بیچارا ان کو تلاش کرنے اسی محلے میں جا گھسا جہاں پہلے باجو آپی چلی گئیں تھیں
قصہ مختصر موٹر بائک آگے آگے اور گاڑی پیچھے پیچھے ہمارے گھر تک پہنچ گی۔
میں اور امی جی باجو آپی کے استقبال کے لیے باہر آئے پہلی دفعہ میں نے باجو آپی کو لائیو دیکھا بہت خوشی ہوئی باجو آپی بھی بہت پُرتباک انداز میں ملیں مجھے بہت بہت خوشی ہوئی ان سے مل کر
شکریہ ہے بجلی آ چکی ہم نے پھر بیٹھ کر گپ شپ لگائی اردو محفل کے حوالے سے تھوڑی سی بات ہوئی باجو آپی کو جانے کی جلدی تھی جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت نا دے سکیں زیادہ وقت تو انھوں نے راستے کو دے دیا تھا جو اب بھی ان کو یاد کرتا ہے۔ بس پھر کیا تھا میں نے جلدی جلدی کھانا لگایا میں کھانا لگا رہی تھی اور باجو آپی ٹیبل کی تصویریں بنا رہیں تھیں۔ باجو آپی مجھے آپ سے شکایت ہے کہ کھانے کی تصویریں تو بناتی رہیں لیکن میری ایک بھی نا بنائی مجھ سے تو پیارا کھانا ہے جس کی آپ نے تصویریں بنائی اور ساتھ لے کر چلی گئیں میں اسی انتظار میں تھی کہ شاید اپنے ساتھ میری بھی تصویر لیں لیکن میری ایسی قسمت کہاں۔
پھر باجو آپی کو فون آ گیا اور پھر باجو آپی کو جانے کی جلدی پڑ گی ویسے بھی رات بہت ہوگی تھی اور باجو آپی کو واپس راولپنڈی جانا تھا جاتے جاتے انھوں نے مجھے بہت ہی پیارا بلکے اپنے جیسا تحفہ دیا جو مجھے بہت پسند آیا(اور میرے لیے )
سچ میں باجو آپی آپ سے مل کر بہت بہت اچھا لگا آپ میری نیٹ کی پہلی دوست ہیں اور میری خوش قسمتی کے میری آپ سے ملاقات بھی ہوگی انشاءاللہ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی خوش رہیں ہمیشہ اللہ خافظ