بارش اور شیطانیاں

ارے اب تو ہم نے اپنے کمنٹس بھی "ہڈن" کر دیئے کہ کیا پتہ کونسی بات پر کونسے جرم کی تعزیر لگ جائے۔ :(

ویسے تصویروں کا کیا ہوا؟؟؟؟؟ :D
تصویروں کا پلان کینسل ہوگیا۔ :-(
آج تو پٹتے پٹتے بچا۔
ہوا یوں کہ جب تصویریں لینے نکلا تو خواتین یہ سمجھ بیٹھیں کہ یہ ہماری تصویریں لے رہا ہے۔ وہ لعنتیں ملامتیں کرتی ہمارے طرف اور ہم بائیک پر بیٹھے اپنی یونیورسٹی کی طرف بھاگ پڑے۔ ان کی بدقسمتی اور ہماری خوش قسمتی کہ ہم ان کے ہاتھ نہ آ سکے۔ ورنہ چھوٹے غالب کی طرح میں بھی منظر عام سے غائب ہوجاتا۔
 
موجودہ شیطانیوں کو ذرا دیر کئے لئے موخر کرکے ۔ کچھ بتائیے نا بھائی۔۔۔ ۔۔! :waiting:
بارش کا تو ایک ہی قصہ ہے۔ 1992یا 94کی بات ہے۔ اس سال بہت زیادہ بارشیں ہوئیں تھیں کراچی میں۔
بحرحال جب بارش ہوتی ہم ڈالڈا کا خالی کنستر لے کر اپنی چار منزلہ عمارت کی چھت پر پہنچ جاتے۔ اور پانی بھر بھر کر راہ چلتے لوگوں پر پھینکتے۔
اگر ہماری اس بےہودہ حرکت پہ کوئی کچھ کہتا تو "چل بے" جیسے عوامی لفظوں سے اسے چلتا کرتے۔ چوں کہ معزز گھرانے سے تعلق تھا اس لیے لوگ بات کر بڑھاتے بھی نہ تھے اور ہماری بدتمیزی در گزر کردیا کرتے تھے۔
پر بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی، ایسے ہی ایک دن ایک حضرت چھتری لیے گزر رہے تھے۔ ہم نے ان پر پانی پھینک کر ان کی چھتری گرانے کی بھرپور کوشش کی۔ ان کی چھتری تو نہ گری پر کچھ سخت الفاظ ضرور کہے تھے انہوں نے جو ہم نے سنے تھے۔ اور اس سے پہلے کہ وہ اپنا چہرہ ہمیں کراتے ہم نے جاندار آواز میں "چل بے نکل" کی صلاح دی انہیں، مگر ان حضرت کا چہرہ دیکھتے ہی جسم سے جان نکل گئی۔ وہ ہمارے چچا نکلے۔ بس پھر کیا تھا۔ وہ دن آخری دن تھا جب میں نے کسی پر پانی پھینکا تھا۔
 

مقدس

لائبریرین
تصویروں کا پلان کینسل ہوگیا۔ :-(
آج تو پٹتے پٹتے بچا۔
ہوا یوں کہ جب تصویریں لینے نکلا تو خواتین یہ سمجھ بیٹھیں کہ یہ ہماری تصویریں لے رہا ہے۔ وہ لعنتیں ملامتیں کرتی ہمارے طرف اور ہم بائیک پر بیٹھے اپنی یونیورسٹی کی طرف بھاگ پڑے۔ ان کی بدقسمتی اور ہماری خوش قسمتی کہ ہم ان کے ہاتھ نہ آ سکے۔ ورنہ چھوٹے غالب کی طرح میں بھی منظر عام سے غائب ہوجاتا۔

سبق سیکھ لیا ناں اب بھیا :rollingonthefloor:
 

عسکری

معطل
عرض کیا ہے

یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری جتنی بھی موبائل سم ہیں کوئی بھی میرے نام کی نہیں


واہ واہ واہ :laugh: فیس بک
 

محمداحمد

لائبریرین

ویسے تو آپ کو پتہ ہے کہ ہمیں یہ شرارتیں وغیرہ کرنی نہیں آتیں۔ :p

اور اگر آپ کی طرح ہم نے کنستر بھر بھر کے لوگوں پر پانی پھینکا ہوتا تو ہمارا گھر میں گھسنا بند ہوجاتا اور باہر نکلنا مشکل۔ :D

بارش کے حوالے سے ایک چھوٹا سا واقعہ ہم نے یہاں لکھا تھا اور وہ یہ ہے۔

مجھے آج تک یاد ہے آج سے ایک آدھ سال اُدھر میں ایک مقامی پارک میں دوستوں کے ساتھ موجود تھا اور چائے سے شغل میں مصروف تھا کہ اچانک بارش ہو گئی اور بارش بھی ٹھیک ٹھاک، اس بارش کے طفیل اُس چائے میں اچھی خاصی برکت ہوگئی لیکن پھر بھی میں نے اُ س چائے کو چھوڑا نہیں اور اُس چائے نے اتنا لطف دیا کہ آج بھی یاد آتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اب دعوتِ عام ہے سب بتائیں کہ بارش میں کس کس نے کیا کیا شرارتیں کیں۔


آپ بھی جسے چاہیں ٹیگ کر دیجے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب دعوتِ عام ہے سب بتائیں کہ بارش میں کس کس نے کیا کیا شرارتیں کیں۔


آپ بھی جسے چاہیں ٹیگ کر دیجے۔


میں نے کیا شرارتیں کرنی ہیں، میں تو بارش میں جناب جون ایلیا کو یاد کر رہا تھا جو کہہ کے چلے گئے
میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں:(

یا تک بندی کی زبان میں یہ کہہ لیجیے
ہم ایسے موسم میں کتابوں میں پناہ ڈھونڈتے ہیں
جو موسم خوبصورت شاعری کرنے کا موسم ہے:D
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے کیا شرارتیں کرنی ہیں، میں تو بارش میں جناب جون ایلیا کو یاد کر رہا تھا جو کہہ کے چلے گئے
میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں:(

یا تک بندی کی زبان میں یہ کہہ لیجیے
ہم ایسے موسم میں کتابوں میں پناہ ڈھونڈتے ہیں
جو موسم خوبصورت شاعری کرنے کا موسم ہے:D
تو کتابوں میں کسے ڈھونڈتا رہتا ہے سلیمؔ
تو نے کیا روگ میرے یار لگا رکھا ہے
سلیم کوثر
 

محمداحمد

لائبریرین
یہاں مجھے ٹیگ کیا گیا ہے پر کیا میری بینائی چلی گئی ہے جو مجھے نظر نہیں آ رہا یا پھر بارش تیز ہے:eek:

بارش کافی تیز ہے۔ اگر آپ کو 'کسی' نے ٹیگ کر ہی دیا ہے تو پھر بتائیے نا کہ آپ نے کیا کیا شرارتیں کرتے رہیں ہیں آپ؟ ویسے ہی بقول عثمان بھیا آج کل جناتی ٹیگنگ کا دور چل رہا ہے۔ :D
 
Top