باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

شمشاد خان

محفلین
آلو کی کچوریاں

20200406-233820.jpg
بنانے کی ترکیب بھی تو لکھنی تھی۔ اگر آسان ہوئی تو بندہ کوشش کر سکتا ہے۔
 
سین خے

بہت آسان ہیں بنانا یہ ریسپی فالو کی تھی البتہ مجھے زیادہ مرچ مصالحے نہیں پسند تو آلو میں صرف تھوڑی سی ہلدی لال مرچ نمک اور ہرا دھنیا شامل کیا تھا۔

عباس اعوان

محفلین
بہت عمدہ!
چاول باسمتی ہی استعمال کیے؟
لہسن کی پوری گٹھی گوشت میں ثابت رکھ کر پکائی۔ اس سے ذائقے میں ندرت تو پیدا ہوئی ہو گی؟
جی ہاں، میں ہمیشہ پاکستانی باسمتی چاول استعمال کرتا ہوں۔
لہسن کی سالم گٹھی ازبک پلاؤ کو باقی تمام پلاؤ سے ممتاز کرتی ہے۔ نیز اس پلاؤ کو خاص برتن میں پکایا جاتا ہے، جو پیندے کی طرف تنگ جب کہ منہ کی طرف کھلا ہوتا ہے، تقریباً کڑاہی کی طرح۔اس برتن کو kazanکہتے ہیں۔
چاولوں کو دم دیتے وقت لہسن کو دوبارہ چاولوں کے اوپر رکھ دیا جاتا ہے۔
اور ذائقے کا کیا ہی کہنا۔۔۔۔ کیا ذائقہ دار پلاؤ بنا۔ لطف آ گیا۔
الحمد للہ
 
مذکورہ برتن میں پلاؤ کی تصاویر۔
Plov122.jpg

Paloo_cooking_in_a_Kazan.jpg
 
آخری تدوین:
جی ہاں، میں ہمیشہ پاکستانی باسمتی چاول استعمال کرتا ہوں۔
لہسن کی سالم گٹھی ازبک پلاؤ کو باقی تمام پلاؤ سے ممتاز کرتی ہے۔ نیز اس پلاؤ کو خاص برتن میں پکایا جاتا ہے، جو پیندے کی طرف تنگ جب کہ منہ کی طرف کھلا ہوتا ہے، تقریباً کڑاہی کی طرح۔اس برتن کو kazanکہتے ہیں۔
چاولوں کو دم دیتے وقت لہسن کو دوبارہ چاولوں کے اوپر رکھ دیا جاتا ہے۔
اور ذائقے کا کیا ہی کہنا۔۔۔۔ کیا ذائقہ دار پلاؤ بنا۔ لطف آ گیا۔
الحمد للہ
یہ ازبک پلاؤ، بخاری پلاؤ اور کابلی پلاؤ آپس میں کزن ہیں؟
 
عرفان سعید

محفلین
بیگم کے ہاتھ کی سرجری کی وجہ سے کچن کی ساری ذمہ داری میرے کاندھوں پر ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے چار ہفتے سے میں اور بچے بھی گھر پر ہیں تو کھانے کی مقدار بھی اچھی خاصی بنانا پڑتی ہے۔ پچھلے دنوں میں چیدہ چیدہ جو کھانے بنائے وہ یہ ہیں۔ سستی اتنی کہ تصویر ایک نہیں بنائی۔

1۔ سالمن اور وائٹ چیڈر کا پاستا گراٹن
2۔ سموکڈ سالمن اور پیسٹو پاستا
3۔ تُونا فش اور مشروم کا ٹوماٹو کریم پاستا
4۔ بینگن، توری اور سیلری کا ٹوماٹو پاستا
5۔ چکن پلاؤ
6۔ کبوتر پلاؤ
7۔ حلیم
8۔ نہاری
9۔ قیمہ مٹر
10۔اوون بیکڈ سالمن
 
زیک

مسافر

سالمن کے کافی شوقین لگتے ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
چند دن پہلے اچار کے سارے مرتبان اندر باہر سے صاف کیے۔ کافی کام تھا۔ ارلی لگی ہوئی تھی دو مرتبانوں میں۔
آج ریفریجریٹر کی صفائی کی۔ مکھن نکالا۔ کل املی کا گودا نکالنا اور چٹنی بنانے کا ارادہ ہے۔
 
زیک

مسافر
کل کچن میں کچھ تبدیلیاں کیں۔ چولہے کے اوپر سے مائیکروویو اوون اتارا اور وہاں رینج ہڈ لگایا جو ہوا گھر سے باہر پھینکتا ہے۔ پھر مائیکروویو اپنے اوون کے ساتھ کیبینٹ میں انسٹال کیا
 
Top